اسلامی انقلاب کشتی نجات!

ایران میں 1925ء میں رضا شاہ پہلوی نے زمانے اقتدار تھامنے کے ساتھ ہی ملک میں امریکی منصوبوں اور سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کا باضابطہ آغاز کیا۔امریکہ کی ایما پر رضا شاہ نے ایران میں تمام تر اسلام مخالف پروگراموں اور انسانیت سوز جرائم کو معاشرے میں پھیلانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔اُس دور کا ایرانی معاشرہ بے حیای ،شراب نوشی ،غنڈہ گردی، رشوت خوری،جہالت،پسماندگی،بداخلاقی اور بد کرداری میں مغربی ممالک کے معاشروں سے بھی کافی آگے تھا۔ایران عوا م کو اسلامی اقدار و تعلیمات سے بیگانہ کرنا اور انہیں دنیاوی خواہشوں کے دلدل میں پھنسانا ہی امریکی کا منتہای مقصد تھا تاکہ وہ ایران کے قدرتی وسائل بشمول تیل و گیس کا بے تحاشا لوٹ کھسوٹ کرے اور خطے میں اس کی اہم اسٹریٹجک پوزیشن سے بھی فائدہ اُٹھائے۔
رضا شاہ کو کتھ پتلی بناکر امریکہ نے ایران میں اپنے تمام تر مقاصد اور سازشوں کو عملی جامہ پہنایا۔ملک کے مجتہدین و علمائے دین نے وقت وقت پر امریکی سازشوں کو بے نقاب کر کے رضا شاہ کو تخت شاہی سے گرانے کیلئے حتیٰ الامکان کوششیں کیں۔انہوں نے حکومت کی اسلام کش پالسیوں کیخلاف آواز اُٹھانے میں کسی موقعہ کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔وہ اپنے خطبوں اور درسوں میں انتہائی پُر آشوب حالات کے باوجود حکومت وقت کے مضموم منصوبوں کیخلاف عوام کو بیدار کرتے رہے۔انہوں نے ہر وقت رضا شاہ کیخلاف بگاوت کا علم بلند کرنے میں جرت و بہادری کا مظاہرہ کیا جس کے پاداش میں ان مجتہدین و علماء اور دانشوروں کو خون و خاک میں غلطان کیا گیا۔انہیں پابہ زنجیر پابند سلاسل کیا گیا۔متعدد مجتہدین صعوبت خانوں میں ہی زیر تشددشہادت سے ہم آغوش ہوئے لیکن ان تمام ترمظالم و مصائب کے باوجود انہوں نے ا نقلاب کے علم کو تب تک تھامے رکھا جب تک نہ یہ علم امام راحل جہاں دیدہ سیاستدان حضرت امام خمینی ؒ کے متبرک اور مضبوط ہاتھوں میںآگئی۔امام خمینی ؒ نے اس علم کی سربلندی کیلئے بیش بہا قربانیاں پیش کیں۔امام خمینی ؒ نے انقلاب کے گلستان کو سیراب کر کے اس کی خوشبوی سے اُمت مسلمہ میں دنیا کے غلام قوموں اور مستضعفوں کو معطر کیا۔آپ کا بے مثال اسلامی انقلاب نہ صرف عالم اسلام بلکہ تمام انسانیت کیلئے ایک اعلیٰ نمونہ ہے۔یہ ایک ایسا سرچشمہ ہے جس سے تمام قوموں کی تشنگی دور ہوجاتی ہیں۔آج کے دور میں اُمت مسلمہ کی فلاح و بہبودی او ر آزادی کیلئے امام خمینی ؒ کا انقلاب ہی ایک ایسا نمونہ ہے جس میں اُمت کے جملہ مسائل ،مشکلات اور مصائب کا حل مضمر ہے۔
آج اُسی انقلاب کی حفاظت  امام مہدی ؑ کے پرچمدار و زمانے کے خمینی ؒ رہبر معظم امام خامنہ ای فرما رہے ہیں اور اُمت کو حق کے سانچے میں ڈالنے کیلئے محو جدوجہد ہے۔وقت نے ثابت کر دیا کہ اسلام ہی صرف وہ نظام سے جس میں مذہبی، سیاسی،سماجی اور معاشی پسماندگی کو دور کرکیا جاسکتا ہے۔
وسیم راجہ مدیر اعلیٰ ولایت ٹائمز