شیخ نمر کو پھانسی دینے کیخلاف جموں کشمیر کے تینوں خطوں میں احتجاجی مظاہرے

سرینگر/محمد افضل بٹ/ریاست جموں کشمیر کے تینوں خطوں میں سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہروں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے تاہم تین روزہ سوگ کے ساتھ ساتھ مساجد اور امام باڑوں میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانہ کا خصوصی اہتمام کیاگیا ہے ۔آل سعود کے ہاتھوں شیخ باقر انمر کو پھانسی دئے جانے کے بعد ہی جہاں دنیا بھر میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی وہیں کشمیر،جموں اور لداخ میں شیعہ اکثریتی علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں عوام کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ وادی کشمیر کے لالچوک،سیدہ کدل ، رعناواری ، حسن آباد، شالیمار،زڈی بل ، لالبازار ، بالہامہ، پاند ریٹھن، بمنہ ، خمینی چوک ، بڈگام،خندہ، چھترگام،ماگام،شادی پورہ، بارہ مولا ، ،سوناواری ،ژھنہ بل ، میر گنڈ، ہانجی ویرہ ، تراپہ بل ، دلنہ ، ہائیگام، سلطان پورہ پٹن، سمبل سونہ واری ، ڈاگر پورہ ، تاری پورہ اور ڈل پورہ کے متعدد علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاج اور آل سعود کو مسلمان ممالک میں تفرقہ پھیلانے کیلئے ذمہ داری ٹھہرایا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور بینرساٹھا رکھے تھے جن پر آل سعود کے اسلام و انسان کش پالسیوں ،داعش مخالف اور شیخ نمبر،آیت اللہ زکزکی(نائیجریا) ،شیخ علی سلمان (بحرین) کی حمایت میں نعرہ درج تھے۔عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سعودی عرب کے معروف عالم آیت اللہ شیخ باقر النمر کو بے دردی سے شہید کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔علمائے دین نے شیعہ سنی مسلمانوں کو اتحاد قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے آل سعود کے مکروہ فریب کاری سے آگاہ رہنے کی تلقین کی۔احتجاجی جلوسوں سے خطاب کر تے ہوئے شیعہ و سنی علمائے دین اور دانشوں نے سعودی حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واضح کیا کہ صرف اور صرف استعماری طاقتیں بالخصوص امریکہ و اسرائیل کی خدمت کیلئے آل سعود مسلمان ممالک میں تفرقہ پھیلارہے ہیں ۔شیخ نمر کے حق میں مظاہرے صرف آل سعود کے خلاف ہیں جو شیعہ، سنی، حنفی، مالکی، بریلوی، دیوبندی پر کفرکے فتوے لگاتے ہیں اور داعش، طالبان، القاعدہ اور بوکوحرام کی مالی امداد کر کے مسلمان ممالک میں خونریزی کا بازار گرم کرنے کیلئے ذمہ دار ہیں ۔یمن میں ننگی جارحیت سے وہاں کے عوام کا خون بہا رہے ہیں ۔پولیس اور سو ل انتظامیہ نے شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں احتجاج مظاہروں کو روکنے کیلئے ٹیر گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا اور سینکڑوں کی تعداد میں مومنین کو گرفتار کیا۔ادھر جموں ،کرگل اور لداخ خطے کے کئی مقامات پر عوام کی خاصی تعداد نے احتجاجی جلوس نکالے۔