صہیونی اور امریکی سازش کے خلاف تمام فلسطینیوں کو ایک صفحے پر آنا ہوگا: آرچ بشپ عطا اللہ حنُا

مقبوضہ بیت المقدس/ فلسطین میں یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ عطا اللہ حنُا نے کہا ہے کہ امریکا کی ‘ ڈیل آف دی سینچری ” ایک سازشی منصوبہ ہے جس کے خلاف تمام فلسطینیوں کو اپنے اختلافات بھلا کرایک صفحے پر آنا ہوگا اس سازش کے خلاف فلسطینیوں کی محنت اور کوششوں کا آغاز قوم کی صفوں میں اتحاد سے کیا جانا چاہیے۔

’’ولایت ٹائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ رونامہ قدس کے مطابق غرب اردن میں پریس کانفرنس سےخطاب میں آرچ بشپ عطا اللہ حنُا کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو صہیونی ریاست کے مظالم اورریشہ دوانیوں کے ساتھ ساتھ امریکا کی “ڈیل آف دی سینچری “کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد ناگزیر ہے ۔انہوں‌ نے مزید کہا کہ فلسطین کے کسی گروپ یا تنظیم کی طرف سے امریکا کے “ڈیل آف دی سینچری “کے منصوبے کو قبول نہیں کرنا چاہیے، جس گروپ یا تنظیم نے امریکا کے ساتھ تعاون کیا وہ فلسطینیوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

آرچ بشپ کا مزید کہنا تھا کہ “ڈیل آف دی سینچری “قضیہ فلسطین کے خلاف ہونےوالی سازشوں کی تاریخ میں انتہائی خطرناک سازش ہے۔ فلسطینی قوم کو ایسے کسی بھی نام نہاد اور مشوک امن پروگرام کا حصہ نہیں بننا چاہیے جس میں فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کی نفی جائے گی۔