کشمیر نیوز

ایران میں مقیم کشمیری عالم اور آیت اللہ شہید باقر صدر کے شاگرد خاص حجت الاسلام شیخ علی اصغر اوحدی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ، مرحوم کی گرانقدر علمی اور دینی خدمات ناقا...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم کشمیری 77 سالہ نامور و زحمتکش عالم دین، داعی اتحاد، مفکر ، محقق، قلمار، مترجم ، مدارس اور بین الاقوامی ثقافتی امور کے ماہر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی اصغر اوحدی بروز بدھوار مورخہ 3 اپریل مطابق 23 رمضان المبارک 1445 دارالخلافہ تہران میں انتقال کر گئے۔ مرحوم مجمع جہانی تقریب مذاہب کے نائب اور آیت اللہ العظمیٰ شہید باقر صدر کے خاص شاگردوں میں شمار ہوتے تھے۔         ولایت ٹائمز کو موصولہ...

حضرت فاطمہ ؓ کی مثالی حیات طیبہ خواتین کیلئے مشعل راہ:میرواعظ کشمیر...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/عالمی شہرت یافتہ اور جموں کشمیر کی متحدہ مجلس علماء کے سربراہ و خطیب تاریخی جامع مسجد سرینگر میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے پیغمبر اسلام ﷺ کی پیاری دختر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی مثالی اور سادہ طرز زندگی کو خواتین عالم کیلئے باعث تقلید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جناب فاطمہ ؓ نے ایک بیٹی ، ایک زوجہ اور ماں کی حیثیت سے اپنے کردار عمل اور اخلاق کا جو عظیم نمونہ پیش کیا ہے اُس نے ملت اسلامیہ کے دلوں پر انمٹ...

کرمان میں نہتے عوام کو نشانہ بنانا سفاکیت اور دہستگردی کی بدترین مثال:مولانا وسیم رضا کشمیری...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر کرمان میں ہوئے دہشتگردانہ بم حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نوجوان دینی مبلغ مولانا وسیم رضا کشمیری نے کہا کہ نہتے لوگوں کا خون بہانہ بہادری نہیں بلکہ بزدلی کی علامت ہے اور ایسے حربوں کو آزمانے سے عوام کے حوصلہ پست نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوجاتے ہیں۔ قم المقدس ایران سے جاری ایک بیان میں عالمی شہرت یافتہ جامعہ المصطفی(ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم کشمیری دینی مبلغ مولانا وسیم رضا...

اہانت قرآن کریم پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی”بزدلانہ اور افسوسناک”:مولانا وسیم رضا الکشمیری...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/سویڈن میں ایک بار پھر مقدس آسمانی صحیفہ قرآن کریم کی بے حرمتی کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نوجوان اسلامی اسکالر مولانا وسیم رضا الکشمیری نے کہا کہ دو ارب مسلمانوں کے اعتقادات کو ٹھیس پہنچانا یا مقدسات کی توہین کو آزادی بیان کا نام دینا جھوٹ اور فریبکاری ہے جس کیخلاف عالمی سطح پر آواز بلند ہونی چاہییے تاکہ سویڈن کی حکومت واقعے میں ملوث گستاخ کو سخت سزا دیکر روکتھام کیلئے ایک ٹھوس پالیسی...

علامہ شیخ غلام حسین نجفی کی پہلی برسی ؛کشمیر اور ایران میں تعزیتی مجلس کا اہتمام؛ مرحوم کی ناقابل فراموش دینی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سوریر/ریاست جموں کشمیر کے نامور روحانی پیشوا حجت الاسلام شیخ غلام حسین نجفی الکشمیری کی پہلی برسی کے مناسبت سے وادی کے علاوہ ایران میں مجالس اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس دوران مقررین نے مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ لایت ٹائمز کی رپورت کے مطابق 19 اپریل بروز اتوار امام بارگاہ خندہ بڈگام میں مرحوم حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین نجفی الکشمیری کے انتقال کی پہلی برسی کی مناسبت پر ایک...

کشمیر کے نامور عالم دین علامہ شیخ مہدی نجفی کی چوبیسویں برسی؛ عظیم الشان تعزیتی مجلس منعقد، موحوم کی دینی و فلاحی خدمات کو شاندار خراج پیش...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/وادی کشمیرکے معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ میر شیخ مہدی حسین ہمدانی النجفیؒ کی چوبیسویں برسی کی مناسبت سے وسطی ضلع بڈگام کے خندہ علاقے میں مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے عقیدتمندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ ولایت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مقررین نے ان کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں...

سوئیہ بگ بڈگام کا انسانیت سوز سانحہ پوری قوم کیلئے عظیم صدمہ:مولانا وسیم رضا قمی الکشمیری...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت تائمز نیوز سرویس/وسطی کشمیر ضلع بڈگام کے علاقہ سوئیہ بگ میں جواں سال خاتون کے مظلومانہ قتل اور جسد کو مسخ کرنے کے دردناک واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے نوجوان دینی مبلغ مولانا وسیم رضا قمی الکشمیری نے اسے انسانیت سوز اور غیر اسلامی قرار دیا۔ جاری ایک بیان میں جامعۃ المصطفیٰ(ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم نوجوان مذہبی اسکالر مولانا وسیم رضا قمی کشمیری نے سوئیہ بگ بڈگام میں رونما ہوئے واقعہ کی شدید...

آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی کی پانچویں برسی؛ وادی بھر میں مجالس اور تقاریب کا اہتمام، مقررین کا مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش...

( جموں و کشمیر )

8 سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/برصغیر کے نامور روحانی پیشوا حجتہ الاسلام آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی کی پانچویں برسی کے مناسبت سے جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس دوران مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ولایت ٹائمز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر اور عالمی اھلبیت اسمبلی کے ممبر حجتہ الاسلام والمسلمین الحاج آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی...

ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے پیروان ولایت کے زیر اہتمام یک روزہ کارگاہ منعقد...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ولادت باسعادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور شہدائے بغداد کی برسی کے سلسلے میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے اہتمام سے گاڈہ کھوڑ سوناواری میں یک روزہ کارگاہ منعقد ہوا جس میں نوجوانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس کارگاہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد دانشوروں اور علمائے کرام نے سیرت فاطمی اور شہید حاج قاسم سلیمانی کی مجاہدانہ زندگی کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔ ولایت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق...

شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے جموں کشمیر کے اطراف و اکناف میں مجالس کا اہتمام...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/امت اسلامیہ کے مایہ ناز سپاہ سالار اور داعش کو نابود کرنے والے جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی اور سپاہ قدس عراق کے اعلیٰ کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس و دیگر شہدا کی تیسری برسی کے موقعہ پر دنیا بھر سمیت جموں وکشمیر کے اطراف و اکناف میں مجالس اور تقریب کا اہتمام کیا گیا جس دوران مقررین نےانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا۔ ولایت ٹائمز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان...