کشمیر نیوز

اسلامی ممالک کی بربادی اور مسلمانوں کا قتل عام اب سعودی حکمرانوں کی سرکاری پالیسی کا حصہ :مولانا غلام رسول حامی...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/عیش پسند سعودی حکمرانوں اور صہیونی طاقتوں کا اتحاد اس بات کی واضع عکاسی ہے کہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک کی بربادی اور مسلمانوں کا قتل عام اب ان کے سرکاری پالیسی کا حصہ بن چکا ہے جس کو عملی طور اپنانے کے لئے اب نام نہاد عرب حکمران آپس ہی میں مخاصمت کے شکار ہو چکے ہیں۔ دنیا اسلام کا 75% حصہ اب اسلام دشمن طاقتوں کے لئے تجربہ گاہ بن چکا ہے۔ صہیو نی جیلوں میں نظر بندعافیہ صدیقی کی طرح ہزاروں بے گناہ مسلمانوں سے دنیا کفر کے اسیر خانے اب بھر چکے...

ضمنی چناؤ کا پہلا مرحلہ:بڈگام لہو لہان۔۔۔صرف 7فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا,7نوجوان جاں بحق اور70سیکورٹی اہلکاروں سمیت200سے زائد افراد زخمی...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/ سرینگر پارلیمانی نشست کیلئے’’ضمنی چناؤکے پہلے مرحلے میں ضلع بڈگام لہولہان‘‘ہوگیاکیونکہ پکھرپورہ،بیروہ،چاڈورہ ،نارہ بل اورخانصاحب میں الیکشن مخالف مظاہرین اورپولیس وفورسزکے درمیان پُرتشددجھڑپوں کے دوران 9ویں اور12ویں جماعت میں زیرتعلیم 2طلاب سمیت 7 معصوم نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ سنگباری ،پیٹرول بم حملوں، ٹیرگیس شلنگ،پیلٹ فائرنگ اورگولی باری کی زدمیں 70 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 200سے زیادہ افرادزخمی ہوگئے ،جن میں سے کئی شدیدزخمیوں...

صیہونی طاقتوں نے مسلمانوں کو پست کرنے کیلئے سازشیں رچیں اور ہم آسانی سے شکاربھی بن گئے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ صہیونی طاقتوں نے اپنے ناپاک عزائم اور مسلمانوں کو پست کرنے کیلئے سازشیں رچیں اور ہم مسلمان ان سازشوں کا آسانی سے شکار بن گئے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے الزام میں مسلمانوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جا رہا ہے اور مذہبی معاملات میں دخل اندازی کی جارہی ہے۔ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کو محلہ مخدوم صاحب میں حضرت سلطان العارفین...

گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے اور پاکستان میں ضم کرنا تنازعہ کشمیر کو زک پہنچانا ہے،سید علی گیلانی، میرواعظ او ر یٰسین ملک نے حکومت پاکستان کے مجوزہ فیصلے کی سخت مخالف...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ’آر پار پانچوں خطوں متنازعہ قرار ‘ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان میں ضم کرنے سے مسئلہ کشمیر کو زک پہنچے گا ۔سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے مشترکہ بیان میں گلگت بلتستان کو پاکستان کا 5واں صو بہ قرار دینے کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے واضح کیاکہ جموں ،کشمیر، لداخ، پاکستانی زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان ایک ہی جغرافیائی وحدت ہے اور اس پوری ریاست کے مستقبل کا حتمی تعین...

وادی کشمیر کے نوجوا ن عالم دین سید مصطفی حسینی نہ رہے ،مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا خراج عقیدت پیش...

( کشمیر )

سرینگر/وسیم رضا/ریاست جموں وکشمیر کے نوجوان معروف عالم دین، بے مثال خطیب،اتحاد کے علمبرداراور امام جمعہ چھترگام حجۃ الاسلام والمسلمین سید مصطفی حسینی مختصر علالت کے بعدانتقال کرگئے۔ ولایت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وادی کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے علاقہ چھترگام سے تعلق رکھنے والے 48سالہ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفی حسینی موسوی 14مارچ2017ء کو اس دارفانی سے انتقال کر گئے۔مرحوم کا نماز جنازہ سینئر حریت رہنما و جموں کشمیر انجمن شرعی...

بہارِ کشمیر کے نام سے گل لالہ فیسٹول یکم اپریل سے منعقد ہوگا...

( جموں وکشمیر )

جموں /سیاحت اورپھولبانی کے سیکرٹری فاروق احمد شاہ نے کہا کہ گل لالہ فیسٹول اس سال کے بہار کشمیر کا ایک حصہ ہوگا جو ایشیا کے سب سے بڑے گل لالہ باغ میں منعقد ہوگا جہاں 46 اقسام کے 20لاکھ سے زائد گل لالہ اُگائے گئے ہیں ۔ یہ باغ سرینگر کے زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے۔
سیکرٹری موصوف نے کہا کہ یہ میلہ 14روز تک جاری رہے اور اس دوران وادی کی دستکاری مصنوعات اور پکوانوں پر سٹال لگائے جائیں گے۔
فاروق احمد شاہ نے مزید کہا کہ اس میلے کے حاشیہ پر...

صیہونی طاقتیں عرب و افریقی ممالک میں قتل و غارت گری اور بربادی کیلئے ذمہ دار :سید علی شاہ گیلانی...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/بزرگ کشمیری رہنما و حریت کانفرنس (گ) کے چےئر مین سید علی گیلانی نے پاکستان کو درپیش سرحدپار دہشت گردی اور پاک افغان سرحد کی طرف سے ہورہے دہشت گردانہ حملوں پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی مسلم دشمن ممالک ایک مشترکہ منصوبے کے تحت پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم بنانا چاہتے ہیں اور اس صورتحال کا سب سے زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس مقصد کے لیے افغانستان کی سرزمین ایک لانچنگ پیڈ کے طور استعمال ہورہی ہے۔
’’ولایت...

کچھ قومیں بہت جلد آزادہوتی ہیں اور کچھ کا سفر طویل ہوجاتا ہے:سید علی گیلانی...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/کشمیری بزرگ حریت رہنما و حریت کانفرنس (گ) کے چیرمین سیدعلی گیلانی نے’’مسائل کے حل کیلئے شارٹ کٹس کوفضول مشق‘‘قراردیتے ہوئے واضح کیاہے کہ کسی بھی قوم کی جدوجہدِ آزادی ٹائیم باؤنڈ نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے اپنے پالیسی بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا سب سے اچھا آئیڈل اور قابل عمل حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ میں مضمر ہے اور اس کے بغیر کوئی بھی فارمولہ اس دیرینہ تنازعے کا پائیدار اور مستحکم حل ثابت ہوسکتا ہے اور نہ اس کے...

آر ایس ایس کے اسرائیلیی طرز کے ایجنڈے کا توڑ وقت کی اہم ضرورت:ڈاکٹر مصطفی کمال...

( کشمیر )

سرینگر/جموں وکشمیر میں فرقہ پرست عناصر کے ناپاک عزائم ،علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی پالیسی اور آر ایس ایس کے اسرائیلی طرز کے ایجنڈا کا توڑ صرف اور صرف نیشنل کانفرنس ہی کرسکتی اور وقت کا تقاضا ہے کہ ریاست کے تمام سیکولر اور وطن پرست طاقتیں متحد ہوکر یہاں کی وحدت، انفرادیت، اجتماعات، شناخت اور آپسی بھائی چارے کا دفاع کرنے کیلئے اُٹھ کھڑے ہوجائیں۔
مو صولہ بیان کے مطابق پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے شیر کشمیر بھون...

سامراجی حمایت یافتہ میڈیا مسلمانوں میں اختلافات پیداکرنے کیلئے ذمہ دار،بارہمولہ کشمیر میں میلاد النبی ؐ اور وحدت کانفرنس سے شیعہ و سنی علما ء کا خطاب...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/کشمیر میں میلاد النبی ؐ و ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ایک پروقار کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وادی بھر کے اہل تشیع و اہل تسنن علمائے دین،دانشوں اور عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔
’’ولایت ٹائمز‘‘ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پیروان ولایت جموں و کشمیر کے اہتمام سے شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے ہانجی ویرہ علاقے میں جشن عید میلاد النبی ؐاور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے سیرت النبی ؐ پر عمل پیرا اور وحدت بین...