تاز ترین خبریں

جبۃ النصرہ کو روزانہ ترکی سے بھاری ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں:روسی فوجی کمانڈر...

( روس )

ماسکو/نیوز نور/روس کے جنرل سٹاف ’’سرگئی روڈسکو‘‘نے کہاکہ شام میں سرگرم تکفیری دہشتگرد گروہوں کو روزانہ کی بنیاد پر ترکی کی طرف سے بھاری ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں اورالقاعدہ سے منسلک یہ گروہ جنگ بندی کا استعمال کرکے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگردگروہ جبۃ النصرہ شام کو غیر مستحکم کرنے کا ایک اہم عنصر بناہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ دمشق کو مسلسل مشرقی گوتاشرکیہ سے راکٹوں اور میزائیلوں...

سیلف رول مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کیلئے نقش راہ:محبوبہ مفتی...

( جموں کشمیر )

سرینگر/سینک کالونیوں کے قیام سے صاف انکار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایوان اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں واضح کیا کہ مائیگر نٹ کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری منصوبے کے تحت اِن کیلئے کوئی علیحدہ کالونیاں نہیں بلکہ حالات ساز گار ہونے تک ’ٹرا نزٹ رہائشی سہولیات‘ فراہم کی جائیں گی۔ ایک گھنٹہ 17منٹ کی تقریر کے دوران پاؤر پروجیکٹوں کی واپسی کو سرکار کی ترجیح اور ایجنڈا آف الائنس کا حصہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس معاملے...

انتہا پسندوں نے اسلام کو بد نام کیا ہے ،بوکو حرام کا اسلام سے کوئی ربط نہیں ہے :شیخ الازہر...

( مصر )

قاہرہ/مصر کی جامعہ الازہر کے سربراہ نے اقوام عالم سے دہشتگردی کے خاتمے اورمختلف ممالک میں جاری خون ریزی کو روکنے کیلئے متحدہونے کا مطالبہ کیا۔ویٹیکن ریڈیو کے کیساتھ انٹرویو میں مصر کی جامعہ الازہر کے سربراہ ’’شیخ احمد الطیب‘‘نے اقوام عالم سے دہشتگردی کے خاتمے اورمختلف ممالک میں جاری خون ریزی کو روکنے کیلئے متحدہونے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ دنیاوالوں اورامن و حریت پسند لوگوں سے میری یہی اپیل ہے کہ وہ خون کے دریاؤں کو روکنے کیلئے...

نوجوان نسل کی کردار سازی وقت کی اہم ضرورے:میرواعظ عمر فاروق...

( جموں وکشمیر )

سرینگر// جموںوکشمیر کو مسلکی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کی سرزمین قرار دیتے ہوئے متحدہ مجلس علما ءکے امیر میرواعظ محمد عمر فاروق نے علماء اور بزرگان دین کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مذہبی رواداری ، احترام آدمیت اوربین مسالک ہم آہنگی کی تعلیم دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے منصبی فرائض کا احترام کرکے ایسے فروعی مسائل ابھارنے سے اجتناب کریں جو یہاں مسلکی منافرت کا باعث بن سکیں۔ادارہ...

علماء اور عوام کی مسلسل موجودگی سے انقلابی تحریک کو دوام ملا ہے...

( ایران )

تہران/رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے تہران کے دینی مدرسوں کے مدیران، اساتید اور طالبعلموں سے ملاقات میں فکری، مذہبی، اور سیاسی ہدیات اور بصیرت میں اضافے اور رفاہ عامہ کے میدان میں موجودگی اور رہنمائی کو روحانیت کے تین اہم وظائف قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ طالبعلموں کو چاہئے کہ وہ معلومات میں اضافے اور توانائیوں کے حصول کے زریعے آج کی اس مختلف دنیا میں اپنے آپ کو معاشرے میں با ہدف ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے تیار...

امن وامان، ملک کا سب سے اہم موضوع / دشمن معاشرے میں اختلافات پھیلانا چاہتا ہے/ سب ہوشیار رہیں...

( ایران )

تہران:رہبر انقلاب اسلامی نے پولیس کے اعلی عہدیداروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں امن وامان کو سب سے اہم موضوع قرار دیا اور پولیس کے اعلی عہدیداروں کو اس ادارے کے کارکنان کی فکر اور عمل کے سالم ہونے کی نظارت کرنے اور سماجی اور اخلاقی امن وامان کے قیام پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنی منصوبہ بندی کو عقل و منطق، عزم و اقتدار اور قانون پرستی اور محبت و عطوفت پر استوار کریں تاکہ ایران کی قدر شناس عوام کے ذہن میں ناجا یعنی ایران کے قانون نافذ کرنے والے...

شمالی امریکہ 2015 میں امریکی فوج میں جنسی حملوں کے 6000 واقعات رونما...

( امریکہ )

واشنگٹن/امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج میں سن 2015 میں جنسی حملوں کے چھ ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔
 امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج میں سن 2015 میں جنسی حملوں کے چھ ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سن 2012 سے سن 2014 تک امریکی فوج میں جنسی حملوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس پر امریکی وزارت دفاع نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین کا دفاع اسلام کا دفاع ہے/ صیہونی، حزب اللہ سے پہلے سے کہیں زیادہ دہشت زدہ ہیں:ہبر انقلاب اسلامی سے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات...

( ایران )

تہران:رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے جنرل سیکرٹری رمضان عبداللہ اور انکے ہمراہ وفد سے ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تجزئیہ کرتے ہوئے موجودہ تبدیلیوں کی حقیقت کو مغربی محاذ کی جانب سے امریکہ کی سرکردگی میں اسلامی محاذ کے ساتھ وسیع پیمانے پر جنگ کے زریعے اس خطے پر تسلط حاصل کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ آج خطے میں جو وسیع پیمانے پر جنگ چھیڑی گئی ہے، یہ اسی جنگ کا تسلسل...

ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زبان درازی...

( امریکہ )

واشنگٹن/اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زبان درازی کرنے میں مشہور زمانہ امریکی بزنس مین ڈونلڈ ٹرمپ نے روایتی انداز اپناتے ہوئے ایک بار پھر اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔کہتے ہیں میری خارجہ پالیسی کا سب سے بڑا ہدف اسلام کو روکنا ہوگا۔
واشنگٹن میں بین الاقوامی امور پر اپنی پہلی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر باراک اوباما کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کی اور باراک اوباما کی خارجہ پالیسی کو مکمل تباہ کن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی خارجہ پالیسی...

اہل بیت (ع)وحدت کے استحکام کے لیے شیعہ اورسنی کے درمیان مشترکہ نقطہ ہے: مولوی نذیراحمد سلامی...

( ایران )

تہران/مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے اس مطلب کہ سیستان وبلوچستان کے اہل سنت حضرت علی علیہ السلام سےخاص عقیدت رکھتےہیں،کی وضاحت کرتےہوئے کہا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام وحدت کے استحکام کے لیے شیعہ اورسنی کے درمیان مشترکہ نقطہ ہیں۔  مجلس خبرگان رہبری میں سیستان وبلوچستان کےعوامی نمائندے مولوی نذیراحمد سلامی نے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اس صوبے کے لوگوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتےہوئے کہا ہےکہ حضرت...