ابوظہبی میں پہلا اسرائیلی ریسٹورینٹ کھل گیا

ابوظہبی/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/صہیونی ریاست کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات معمول پر آنے کے بعد ابوظہبی میں پہلا اسرائیلی ریسٹورینٹ کھول دیا گیا ہے۔
ولایت ٹاءمز نے نقل کیا کہ “ابنا” کے مطابق عبرانی زبان کے اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ نے اس ریسٹورینٹ کی تصویریں شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ابوظہبی میں یہ ریسٹورینٹ یہودی خاخام (ربی) کی رسمی اجازت کے بعد کھولا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ، صہیونی ریاست اور عرب امارات نے جمعرات ۲۳ اگست کو ایک مشترکہ بیان جاری کر کے تل ابیب اور ابوظہبی کے باضابطہ طور پر تعلقات معمول پر لائے جانے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی اور اماراتی حکام نے حالیہ سالوں میں اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار کرنے کے لیے بہت کوششیں کی تاہم امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے پر اس عمل میں تیزی آ گئی اور آخر کار عرب امارات اپنے مقصد کو پانے میں کامیاب ہوا جبکہ سعودی عرب بھی آئندہ چند دنوں میں اپنی زحمتوں کا صلہ پانے والا ہے۔