بین الا قوامی خبریں
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ شہید، دنیا بھر میں احتجاج...
( لبنان )
بیروت/ولایت ٹائمز نیوس سرویس/حزب اللہ لبنان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ بیروت حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ سید حسن نصراللہ شہید عباس موسوی کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے اور اسی وقت سے یعنی 32 سال سے استقامتی محاذ کے پرچم تلے غاصب صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کے خلاف بر سر پیکار تھے اور آخری دم تک قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی حمایت کی راہ میں لڑتے رہے اور اپنی...
انسانی وقار، انصاف اور سلامتی خطے میں پائیدار ترقی کے مشترکہ اسلامی اہداف ہیں: ڈاکٹر حمید شہریاری...
( ایران )
تہران/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ولادت باسعادت پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر 38ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے تمام مہمانوں اور حاضرین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے ہماری دعوت کو قبول کیا۔ میں خیر مقدم کرتا ہوں اپنے ان تمام مہمانوں کا کہ جنہوں نے تہران اور ملک سے باہر...
اقوام متحدہ کا غزہ کے حالات پر تشویش کا اظہار ، فوری جنگ بندی اور امدادی اشیاء کی غزہ منتقلی پر تاکید...
( جینوا )
جینوا/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد پہنچانے والے ادارے کے سربراہ نے غزہ کی صورت حال کو نہایت ابتر قرار دیتے ہوئے امدادی اشیاء کی غزہ منتقلی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد پہنچانے والے ادارے کے سربراہ فلیپ لازارینی نے غزہ کی صورت حال کو نہایت ابتر قرار دیتے ہوئے کہا: یہ دیکھ کر انسان کا دل لرز اٹھتا ہے کہ فلسطینی بچے ایک ایک لقمہ روٹی اور ایک ایک گھونٹ پانی کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: فلسطینی عوام...
اربعین حسینی کی مناسبت سے یورپ میں مقم مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ سید مرتضیٰ کشمیری کا مومنین اور زائرین امام حسین علیہ السلام کے نام اہم پیغام...
( یورپ )
لندن/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ یورپ میں مقیم مرجع عالیقدرجہان حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے خصوصی نمائندے حجت الاسلام والسملین سید مرتضیٰ کشمیری نے اربعین حسینی ۲۰۲۳ کی مناسبت سے مومنین اور زائرین امام حسین علیہ السلام کے نام اہم پیغام جاری کیا جس کا اردو متن قارئین کی خدمت میں پیش ہے: ائمہ اطہار علیہم السلام کی روایات کے مطابق امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے آداب کی رعایت اورپابندی کرتے ہوئے انتہائی لذیذ کھانے پینے سے پرہیز...
قم المقدس میں ہندوستان کے علماء اور طلاب کیلئے “عبقات الانوار شناسی” خصوصی کورس منعقد، معروف دینی و علمی شخصیات نے کی شرکت...
( ایران )
قم/ولایت تائمز نیوز سرویس/ دفتر نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان اور ورلڈ امامت فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے اسلامی جمہوریہ ایران کے علمی شہر قم المقدسہ میں “عبقات الانوار شناسی کورس” کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حوزہ علمیہ قم کے جید علماء اور اساتید کے علاوہ ہندوستان کے فضلاء و طلاب کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ ولایت تائمز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق دفتر نمائندہ ولی فقیہ ہنداور ورلڈ امامت فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے عید غدیر اور...
اچھے حسنہ کا سلوک اور مسلمانوں کے مابین آپسی وحدت حکم باری تعالیٰ ہے: شیخ یوسف بن محمد سعید کا خطبہ حج...
( سعودی عرب )
ریاض /ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ شیخ یوسف بن محمد سعید نے خطبہ حج میں کہا: اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو متحد ہوکر رہنے کا حکم دیا ہے اور فرقہ فرقہ ہونے سے منع فرمایا ہے۔ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہو جائیں۔شیخ یوسف نے خطبہ حج کے دوران مساوات اور تقویٰ کے فلسفہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دین اسلام کے لحاظ کسی عربی کو عجمی یا کسی گورے کو کالے پر فضیلت حاصل نہیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کسی کو کسی پر فوقیت ہے تو صرف تقویٰ کی بنیاد...
جنت البقیع کے 100 سال مکمل ہونے پر ایران کے شہر قم المقدس میں کانفرنس کا انعقاد ، علمائے کرام اور دینی طلاب صدائے احتجاج، تعمیر نو کیلئے عالم گیر تحریک چلانے کا پر زور ...
( ایران )
قم/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/اسلامی جمہوریہ ایران کے مذہبی شہر قم المقدس میں انہدام جنت البقیع کے ۱۰۰ سال مکمل ہونے پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان کے علمائے کرام اور دینی طلاب نے آل سعود کے مظالم اور جرائم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے امت مسلمہ پر زور دیا کہ جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کے یکجٹ ہوکر عالم گیر تحریک شروع کی جائے۔ ولایت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مذہبی شہر قم المقدس میں موجود معروف دینی و...
اصل کامیابی ماہ رمضان کے گذرنے کے بعد بھی احکام الٰہی کی پابندی اور دینی مشن کی آبیاری کرنا ہے:یورپ میں مقیم آیت اللہ سیستانی کے خصوصی نمائندے سید مرتضیٰ کشمیری کا عی...
( برطانیہ )
لندن/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/یورپ میں مقیم مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی سیستانی کے خصوصی نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری کا عید الفطر کے کی مناسبت سے پیغام۔ یورپ میں مقیم بزرگ مذہبی رہنما اور مرجع عالیقدر جہاں تشیع حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی سیستانی کے خصوصی نمائندے نے عیدالفطر کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی اوراللہ تعالیٰ سے خیر و برکت کی دعا مانگی۔ “ہم نے ماہ مبارک رمضان کے مہینے میں روزے رکھے،...
امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی پیروی اور اتباع میں مسلمانوں کے مسائل و مشکلات کا حل مضمر؛یورپ کیلئے آیت اللہ سیستانی کے خصوصی نمائندہ کاشہادت مولا علی کی منا...
( لندن )
لندن/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/حجۃ الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری نے کہا “امام علی علیہ السلام کی شہادت سے لے کر آج تک چودہ سو سال سے زائد زمانہ گزرجانے کے باوجود اور قیامت تک آپ(ع) ایک کامل نمونہ ، نظریات کا مظہر اور فضائل و کمالات کا معراج بنے رہیں گے۔آپ تمام خوبیوں و کمالات، فصاحت وبلاغت اور شجاعت کے وارث ہیں اور اسی وجہ سے دنیا میں مختلف فرقوں اور مذاہب کے ماننے والے آپ(ع) کی تعظیم اور تقدیس کے قائل ہیں اور اگر مسلمانان عالم آپ(ع)کی...
مشہد مقدس میں 16ویں بین الاقوامی قرآن و عترت نمائش کا آغاز...
( ایران )
تہران/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/آستان مقدس حرم امام رضا علیہ السلام میں 16ویں بین الاقوامی قرآن وعترت نمائش کا آغاز کیا گیا جس کا اافتتاح حرم کے متولی کے ہاتھوں انجام پائی۔ ولایت ٹائمز کو ملی اطلاعات کے مطابق حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن باب الجواد(ع) میں 16ویں بین الاقوامی قرآن وعترت نمائش کا آغاز کیا گیا جو 31 مارچ تک جاری رہے گی۔ واضح رہے مذکورہ نمائش میں صوبہ خراسان رضوی کی150 قرآنی انجمنوں نے اپنی اپنی مصنوعات پیش کرنے کے لئے 150 اسٹال لگانے...