رہبر نامہ

رہبر انقلاب اسلامی :اگر امریکہ کی حمایت نہ ہو تو صیہونی حکومت مفلوج ہو جائے گی، اسرائیل سرگرداں ہے، فتح ملت فلسطین کی ہوگی...

( ایران )

تہران/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/رہبر انقلاب اسلامی نے یکم نومبر کی صبح ہزاروں اسکولی اور یونیورسٹی طلبہ سے ملاقات میں ملت ایران کے خلاف امریکہ کی دیرینہ دشمنی کی وجوہات کی نشاندہی کی اور غزہ میں صیہونیوں اور امریکیوں کے ہاتھوں رونما ہونے والے انسانی المیے کو تاریخ میں عدیم المثال قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے غزہ کے عوام کے صبر و استقامت سے جعلی غاصب حکومت اور اس کے سامراجی حامیوں کی عزت و آبری پر پڑنے والی تحقیر آمیز ضرب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا...

اتحاد اور معنوی پیشرف میں امت مسلمہ کی کامرانی اور دشمن کی شکست یقینی: رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حج...

( سعودی عرب )

عرفات/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجاج کرام کے نام پیغام جاری کیا جو حسب ذیل ہے؛ بسم اللہ الرحمن الرحیم والحمد للہ ربّ العالمین و صلّی اللہ علی الرسول الاعظم محمد المصطفی و آلہ الطیبین و صحبہ المنتجبین. حج ابراہیمی کی صلائے عام اور اس کی عالمی دعوت نے ایک بار پھر تاریخ کی گہرائيوں سے پوری دنیا کو مخاطب کیا اور ذکر خدا کرنے والے مشتاق دلوں میں ہلچل مچا دی۔ داعی کی آواز بنی نوع انسان کی فرد فرد کے لیے ہے:...

شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں سے انتقام لینا ہمارا حتمی فیصلہ ہے: رہبر انقلاب...

( ایران )

تہران/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/16ڈسپبر/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں اور قتل کا حکم دینے والوں سے انتقال ہر حال میں لیا جائے گا۔ بدھ کو سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے لیے قائم کمیٹی کے ارکان اور اس شہید والا مقام کے اہل خانہ سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا، شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور قتل کا حکم دینے والوں کو اپنے کیے کی سزا بھگتنا ہوگی اور...

وحدت اور ہمدلی میں تمام مسائل کا حل مضمر:رہبر انقلاب اسلامی...

( ایران )

تہران/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی ملت ایران اور امت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کی اور مسلمانوں کی مشکلات کے حل کے لئے عالم اسلام کے اتحاد پر زور دیا۔  استکبار سے مقابلے کے قومی دن 13 آبان مطابق 3 نومبر کو اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ کے تسلط پسندانہ عزائم...

سامراج اور صہیونیزم مسئلہ فلسطین کو فراموش کرانے کے درپے: امام خامنہ‌ای...

( ایران )

تہران/رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے  بروز جمعہ عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر کے عوام سے ٹی وی کے ذریعے  راہ راست خطاب کیا جس کا متن ولایت ٹائمز کے قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ بسم الله الرحمن الرحیم و الحمد لله ربّ العالمین و صلی الله علی محمد و آله الطاهرین و صحبه المنتجبین و من تبعهم باحسان الی یوم الدین ساری دنیا کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں پر درود و سلام بھیجتا ہوں، اللہ تعالی سے مبارک مہینے رمضان میں ان کی...

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام...

( ایران )

تهران/رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ملت عزیز ایران اسلام کے عظیم، باعث فخر اور مایۂ ناز کمانڈر عالم ملکوت کی جانب...

نیا سال استقامتی معیشت، قومی پیداوار اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کا سال مقرر:رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام...

( ایران )

تہران/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام نوروز میں ایرانی قوم اور دنیا کی تمام مسلم اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ گزشتہ سال کو ایران اور ایرانی قوم کے لئے عزت و وقار اور امن و آشتی کا سال تھا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا اور عید نوروز کی ایران کی عظیم قوم، ملک کے نوجوانوں، عوام کے سبھی...

تیسری انتفاضہ، صیہونی حکومت کو شکست سے دوچار کرے گی:فلسطینی عوام کے انتفاضہ کی حمایت کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس، رہبر انقلاب کا خطاب...

( ایران )

تہران/رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے انتفاضہ فلسطین کی حمایت کے زیرعنوان چھٹی بین الاقوامی کانفرنس سے اپنے خطاب سے قبل امریکہ میں نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے مسلمان رہنما شہید میلکم ایکس کی برسی کی مناسبت سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا -رہبرانقلاب اسلامی نے کانفرنس کے شرکا سے فرمایا کہ وہ میلکم ایکس کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ پڑھیں۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے مسلمان رہنما ...

شجرہ خبیثہ ملعونہ حرمین شریفین کے انتظامات سنبھالنے کا اہل نہیں:رہبر انقلاب اسلامی سے شہدائے منیٰ اور مسجد الحرام کے اہل خانہ کی ملاقات...

( ایران )

تھران/رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے بدھ کی صبح شہدائے سانحہ منیٰ اور مسجد الحرام کے اہل خانہ سے ملاقات میں اس سانحے میں آل سعود کی کوتاہی اور نااہلی کو اس شجرہ ملعونہ خبیثہ کی جانب سے حرمین شریفین کے تصرف اور اسکے انتظام و انصرام میں ایک بار پھر ناتوانی کے اثبات پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر وہ سچ کہتے ہیں کہ وہ اس سانحے کے سلسلے میں بے قصور ہیں تو اس بات کی اجازت دیں کہ ایک بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی اس سانحے کی سنجیدہ...

حج ابراہیمی عزت، روحانیت، اتحاد اور شوکت کا مظہر ہے:حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام...

( ایران )

تھران/مسلمانوں کے لئے موسم حج، لوگوں کی نظر میں شکوہ و افتخار کا موسم اور خالق کی بارگاہ میں دل کو منور کرنے اور خشوع و مناجات کا موسم ہے۔ حج ایک ملکوتی، دنیاوی، خدائی اور عوامی فریضہ ہے۔ ایک طرف تو یہ فرامین؛ «فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ آبائکمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا» اور «وَاذْكُرُوا اللَّهَ فِي أَيَّامٍ مَّعْدُودَاتٍ» اور دوسری جانب یہ خطاب: «الَّذِي جَعَلْنَاهُ لِلنَّاسِ سَوَاءً الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ» حج کے لا متناہی اور...