کشمیر نیوز
متاب کشمیر کی جانب سے تین روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ منعقد ، بہترین سماج کی تشکیل میں خواتین کا رول انتہائی اہم قرار...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/متاب جموں و کشمیر کی جانب سے خواتین کے لیے تین روزہ تعلیمی، تربیتی اور فکری ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور دینی معلمات کے علاوہ ۶۵ سے زائد بچیوں نے شرکت کی۔ ادارہ متاب کی جانب سے وسطی ضلع بڈگام کے قصبہ ماگام میں واقع برج العباس میں ۲ سے ۴ مئی ۲۰۲۵ کو ایک ورکشان کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی کے مختلف علاقہ جات سے آئی 65 سے زائد بچیوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد دینی، تعلیمی، فکری اور اخلاقی تربیت سے آراستہ...

عید خالق الٰہی سے اپنا فردی و اجتماعی ارتباط مضبوط کرنے کا دن ہے:مولانا وسیم رضا قمی الکشمیری...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ نوجوان دینی مبلغ اور محقق و عالمی شہرت یافتہ جامعہ المصطفی(ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم کشمیری مولانا وسیم رضا قمی الکشمیری نے عید الفطر کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا جس کا متن پیش خدمت ہے: عید فطر آمده، ای نشسته صف اول! به عدالت برخیز عید فطر آمادہ ، مانده بر شانهی تو بار امانت برخیز عید الفطر کے پُر مسرت موقعہ پر عالم اسلام اور جموں و کشمیر کے تمام فرزندان توحید کی خدمت میں دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد...

شراب ومنشیات کا مکمل خاتمہ مضبوط معاشرے کیلئے لازمی:علامہ ڈاکٹر حامی...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی الوداعی تقریب کی مناسبت سے جہاں ریاست میں بڑی تقریبات منعقد ہوئیں، وہیں آثار شریف مکہامہ میں جمعۃ الوداع کے حوالے سے ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی ۔اس موقع پر حسب روایت اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں لوگوں سے امیر کاروان اسلامی انٹرنیشنل علامہ ڈاکٹر غلام رسول حامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مساوات،محبت اور امن کا مذہب ہے۔رمضان الکریم کے سمیت...

سرینگر میں شش روزہ قرآن و ہنر اسلامی کی خطاطی سے متعلق نمائشگاہ کا اہتمام...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/شہر سرینگر میں واقع علاقہ سعدہ کدل میں تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شش روزہ قرآن و ہنر اسلامی خطاطی کی نمائشگاہ کا اہتمام کیا گیا جس میں وادی بھر کے معروف دینی، علمی، صحافتی ، سماجی اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ شخصیات کے علاوہ طلباء و طالبات کی خاصی تعداد نے شرکت کی اوراس کوشش کی سراہنا کی۔ ولایت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نےشہر سرینگر کے علاقہ...

بیت المقدس کی آزادی کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا:آغا سید حسن الموسوی الصفوی...
( جموں و کشمیر )
بڈگام/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و ارض میں جمعۃالوداع کے اجتماعات منعقد ہوئے اور درجنوں مقامات پر یوم قدس کے مناسبت سے جلوس برآمد کئے گئے۔ اس موقعہ پر فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعا ئیں مانگیں گئی اور ائمہ جمعہ نے جمعۃالوداع کی فضیلت و عظمت،یوم قدس کی اہمیت اور فلسطین کی موجودہ صورتحال سے عوام الناس کو آگاہ کیا۔جمعۃ الوداع کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہواجہاں ہزاروں...

انقلاب اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ؛جموں میں عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد؛ علمائے کرام اور دانشوروں نے کیا اجتماع سے خطاب...
( جموں و کشمیر )
جموں/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ جموں کشمیر اور لداخ کی مختلف دینی و سماجی تنظیموں نے مشترکہ طور اسلامی انقلاب ایران کی ۴۶ویں سالگرہ کے موقعہ پر جموں میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا حس میں علمائے کرام، دانشور حضرات، طلاب ، شعراء کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ولایت ٹائمز نیوز سرویس کو ملی اطلاعات کے مطابق شیعہ فیڈریشن جموں، انجمن حسینی بٹھنڈیٰ، جامعہ امام خمینی کرگل، انجمن صاحب الزمان کرگل، انجمن امامیہ لیہ اور رحمت للعالمین...

معراج النبیﷺ کی اختتامی تقریب:سکمز صورہ کی جانب سے درگاہ حضرتبل میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتما...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/وادی کے بڑے طبعی ادارے شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ (SKIMS) نے شبِ معراج کی تقریبات کے سلسلے میں 27اور 28 جنوری 2025 کو درگاہ حضرت بل سری نگر میں ایک ہائی ٹیک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ آثار شریف درگاہ حضرتبل میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کی طبی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے کیمپ کو مزید ایک ہفتہ یعنی اگلے جمعہ تک بڑھا دیا گیا۔ ڈائریکٹر سکمز پروفیسر محمد اشرف گنای اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فاروق احمد ...

عوامی تاثرات اور حکومتی اقدامات کو ابھارنے میں محکمہ اطلاعات کا رول انتہائی اہم ہے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ...
( جموں و کشمیر )
جموں/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزارت روڈ پر واقع اَپنی سرکاری رہائش گاہ پر جموں کی سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جموں کی سول سوسائٹی کے ساتھ یہ ان کی پہلی ملاقات ہے۔اِسی طرح کی بات چیت 30؍ اکتوبر کو کشمیر میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ بھی ہوئی تھی۔اِس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری ، وزرأ محترمہ سکینہ اِیتو ، جاوید احمد رانا ، ستیش شرما ، وزیر اعلی کے مشیرناصر...

کشمیرمیں یک روزہ رحمة للعالمین کانفرنس کا اہتمام ؛، علمائے کرام اور دانشورں نے آپسی وحدت اور سماجی مسائل کے حل پر دیا زور...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/جموں کشمیر کی رحمۃ اللعالمین فاونڈیشن کے زیراہتمام ٹائیگور ہال سرینگر میں یک روزہ ”سالانہ رحمۃ اللعالمین کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام ، دانشوروں اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ ولایت ٹائمز نیوز سرویس کو موصولہ بیان کے مطابق رحمۃ اللعالمین فاونڈیشن کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں مقررین نے سیرت رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مفصل روشنی ڈالی اور جموں وکشمیر کی سماجی اور...

فلسطینی رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت پر آغا سید حسن کا پیغام...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت تائمز نیوز سرویس/انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام بارہ بڈگام میں جمعہ نماز کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطین غزہ لبنان میں ابھی بھی صہیونی دہشتگردی جاری ہے اور امن کے داعی خاموش تماشائی بنےہیں ۔ ٓغا سید حسن نے غزہ میں فلسطینی حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے تناظر میں کہا ہے کہ یحیحیٰ السنوار کی شہادت پورے خطے میں جاری مزاحمت کو مزید طاقت اور مضبوطی دے گی...
