تاز ترین خبریں

فلسطینی رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت پر آغا سید حسن کا پیغام...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت تائمز نیوز سرویس/انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام بارہ بڈگام میں جمعہ نماز کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطین غزہ لبنان میں ابھی بھی صہیونی دہشتگردی جاری ہے اور امن کے داعی خاموش تماشائی بنےہیں ۔ ٓغا سید حسن نے غزہ میں فلسطینی حماس کے سربراہ یحییٰ  سنوار کی شہادت کے تناظر میں کہا ہے کہ یحیحیٰ  السنوار کی شہادت پورے خطے میں جاری مزاحمت کو مزید طاقت اور مضبوطی دے گی...

عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے نئےوزیر اعلیٰ منتخب...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لے لیا، اس موقع پر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور محبوبہ مفتی سمیت کئی دیگر اہم سیاسی رہنماوں نے شرکت کی۔ عمر عبداللہ اور ان کے کابینہ وزاءکو جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے ایس کے آئی سی سی میں آئین کے تئیں وفاداری اور رازداری کا حلف دلایا ۔حلف برداری کی تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ نے سیکریٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ...

پیغمبر اسلام(ص) کی شان میں مہنت نرسنگھ نندکی گستاخی؛متحدہ مجلس علماء کشمیر سراپا احتجاج...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیو ز سرویس/متحدہ مجلس علما جموںوکشمیر جس کی قیادت میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کررہے ہیں اور جس میں جموںوکشمیر کی تمام سرکردہ دینی ، ملی ، تعلیمی اور سماجی انجمنیں اور تنظیمیں شامل ہیں نے اپنے ایک مشترکہ اور احتجاجی بیان میں نام نہاد مہنت نرسنگھ نند کے پیغمبر انسانیت اور امن و اخوت کے داعی اعظم پیغمبراسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس طرح کے گستاخانہ...

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ شہید، دنیا بھر میں احتجاج...

( لبنان )

بیروت/ولایت ٹائمز نیوس سرویس/حزب اللہ لبنان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ بیروت حملے میں  شہید ہوگئے ہیں۔ سید حسن نصراللہ شہید عباس موسوی کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے اور اسی وقت سے یعنی 32 سال سے استقامتی محاذ کے پرچم تلے غاصب صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کے خلاف بر سر پیکار تھے اور آخری دم تک قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی حمایت کی راہ میں لڑتے رہے اور اپنی...

سید حسن نصر اللہ ایک انقلاب آفرین شخصیت کا نام ہے:نمائندہ ولی فقیہ ہند...

( ہندوستان )

نئی دہلی/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/نمائندہ ولی فقیہ ہند آیت اللہ مہدی مہدوی پور نے حزب لبنان کے سربراہ سید حسن نصر و دیگر شخصیات کی شہادت پرایک تعزیتی پیغام جاری کی جس کا متن ولایت ٹائمز کی خدمت میں پیش ہے: لبنان میں حزب اللہ کے اسوہ مقاومت ، مجاہد عظیم، نہایت ہوشیار اور دور اندیش رہنما حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقاسید حسن نصر اللہ کی غم انگیز اور جانسوز شہادت کی خبر بہت ہی دردناک اور غم انگیز تھی، اس عظیم مجاہد اور عظیم المرتبت عالم دین نے...

انسانی وقار، انصاف اور سلامتی خطے میں پائیدار ترقی کے مشترکہ اسلامی اہداف ہیں: ڈاکٹر حمید شہریاری...

( ایران )

تہران/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ولادت باسعادت پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر 38ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے تمام مہمانوں اور حاضرین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے ہماری دعوت کو قبول کیا۔ میں خیر مقدم کرتا ہوں اپنے ان تمام مہمانوں کا کہ جنہوں نے تہران اور ملک سے باہر...

وادی کشمیر میں خودکشی کا بڑھتا رجحان...

حافظ میر ابراھیم سلفی

( جموں و کشمیر )

ولایت ٹائمز/ملت کی مساجد کا استعمال نوجوانوں کی فکری تعمیر کے لئے کیا جائے۔غزوہ فکری کے اس دور میں ،گمراہ کن افکار کے اس دور میں مساجد میں منبر و محراب باصلاحیت افراد کے حوالے کیا جائے جن میں اتنی اہلیت ہو کہ جدید مسائل پر گفتگو کرسکیں اور نوجوانوں کی رہنمائی کرسکیں۔بدقسمتی سے آج بھی ہماری مساجد آپسی منافرت ،فرقہ واریت اور فقط چند چیزوں کے لئے استعمال کی جاتی ہیں الا من رحم ربی ۔اس روش کو جتنا جلدی ہوسکے چھوڑ دینا ہے۔ تحریر :حافظ میر ابراھیم...

غدیر ایک تاریخ ساز دن...

تحریر:میر حسین

( جموں و کشمیر )

تحریر:میر حسین ولایت ٹائمز نیوز سرویس کشمیر “مسلمانوں کی سب سے بڑی عید ،عید غدیر ہے” ۔ اس مبارک حدیث کے پیش نظر اس دن کی اہمیت کا اندازہ لگانا بعید از قیاس اور نظرہوگا۔مسلم دنیا کی سیاسی،سماجی، اقتصادی ،معاشرتی اور دیگر ہمہ جہت مستقبل کو زیر نظر رکھ کر ہی امت کے درد سے لبریز دہان مبارک امام صادق سے یہ کلمات جاری ہوئے ہوں گے۔ واقعا تاریخ سازیہ عید کافی اہمیت کا حامل دن ہے ۔دینی اور مسلکی اعتبار سے ماوراء اگر اس دن کو سیاسی نقطہ نگاہ سے دیکھا...

فلسطین فوری توجہ اور راہ حل کا مطالبہ کرتا ہے:حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب کا پیغام...

( سعودی عرب )

تہران/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ نے حجاج کرام کے نام پیغام میں مسئلہ فلسطین کے نسبت امت کی  ذمہ داریوں اور مسلمانوں کے درمیان وحدت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ پیغام کا کئی زبانوں میں ترجمہ اور سرزمین وحی پر نمائندہ ولی فقیہ نےحجاج کے سامنے پیغام کی قرائت فرمایا جس کااردو ترجمہ قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ بسم اللّہ الرّحمن الرّحیم و الحمد للّہ ربّ العالمین و الصّلاۃ  و السّلام علی خیر البریّۃ سیّدنا...

خادم الرضا اور مطیع رہبر ، آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شہادت نما رحلت عظیم خسارہ:مولانا وسیم رضا قمی الکشمیری...

( جموں و کشمیر )

کشمیری عوام غمگین اور سوگوار ، مقام معظم رہبری، ایرانی عوام اور ولایتمداران جہان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت کا اظہار سرینگر/اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ چند دیگر اعلیٰ مذہبی و سیاسی شخصیات کی شہادت نما رحلت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نوجوان دینی مبلغ مولانا وسیم رضا کشمیری نے امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ...