اتحاد بین المسلمین کو زخ پہنچانے کیلئے اسلام دشمن عناصر سرگرم،عوام سے ہوشیار رہنے کی مولانا سبط شبیر قمی کی اپیل

سرینگر/پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سر پرست مولانا سبط محمد شبیرقمی نے ملت اسلامیہ کشمیر سے دردمندانہ گزارش کی ہے کہ وہ اس نازک ترین دور میں اتحاد اسلامی کی راہ کو مضبوطی سے تھام کر اسلام اور اتحاد اسلامی کے دشمنوں کے تمام سازشوں کو ناکام بنادیں مولاناقمی نے کہا کہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں اعلانات کے مطابق مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے اور تحریک مزاحمت کو کمزور کرنے کے لئے کچھ ضمیر فروش لوگ سرگرم ہوئے ہیں اور وہ تحریک مزاحمت کو کمزور کرنے کے لئے مختلف سازشوں سے ملت اسلامیہ میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں یہ لوگ کسی جگہ عقیدت و غیر عقیدت اور کسی جگہ شیعہ و سنی اور کسی جگہ حنفی و شافعی کے نام پر ملت میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں مولانا قمی نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ملت اسلامیہ کشمیر نے ہمیشہ ان سازشی عناصر کو اپنےوحدت سے منہ توڑ جواب دیا ہے اور آج اس نازک ترین وقت پر بھی ملت کشمیر اپنی وحدت سے ان بے دین افراد کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیں گے مولانا قمی نے گذشتہ ایام میں جان بحق ہوئے لوگوں کے بلند درجات اور زخمیوں کی شفایابی کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں عاجزی کے ساتھ دعا کی آخر پر مولانا قمی نے تمام مزاحمتی اور سیاسی رہنماوں پر زور دیا کہ وہ تمام حساس معاملات پر اپنی گہری نظر رکھیں تاکہ کوئی ضمیر فروش شخص اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے