اتحاد کو فروغ دینا امت مسلمہ کا دینی فریضہ ہےـ:ایرانی اہلسنت عالم دین

 

تہران/نیوزنور/ایران کے ممتاز اہلسنت عالم دین نے مسلمانوں سے اتحاد و مفاہمت کو فروغ دینےکی تاکید کرتے ہوئےکہاہےکہ اتحاد کو فروغ دینا امت مسلمہ کا دینی فریضہ ہے۔ایران کے ممتاز سنی عالم دین ’’حاج کافوراخون یزدی ‘‘نے مختلف اسلامی مسالک و فرقوں سے وابستہ لوگوں سے دینی فرایض و ذمہ داریوں کی پاسداری کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینا مسلمانوں کادینی فریضہ ہے ۔انہوں نےکہاکہ موجودہ دور میں جب دشمن اسلام ومسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں مسئلہ اتحاد انتہائی اہم ہے انہوں نے نمازیوں سے تاکیدکی کہ وہ دشمنوں کی شیطانی سازشوں سے ہوشیاررہیں ۔انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام اپنےمقاصد کے حصول کیلئے ہرطرح کا حربہ اپنارہے ہیں اور مسلمانوں میں ا نتشار پیدا کرنے کیلئے وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ۔انہوں نےکہاکہ خداوند تعالیٰ نے قرآن پاک میں یہ ارشاد فرمایاہےکہ مسلمانوں کوفسادو انتشار سے ہمیشہ سے پرہیز کرکے آپسی بھائی چارے کو بڑھانے کی کوشش کرنی چاہے۔انہوں نےاتحاد کو معاشرے میں امن ویکجہتی کی کنجی قراردیتے ہوئے دنیا کے سبھی مسلمانوں سے اس طرح کے ہر اقدام سے گریز کرنے کی تاکید کی کہ جس سے دشمنوں کو اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے کا موقعہ فراہم ہوتا ہو ۔