اسلاآباد/پاکستانی آرمی میں اسٹاف کمیٹی کے جوائنٹ چیف افسر جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تباہ کرنے کے لئے صرف12 منٹ درکار ہیں۔
جنرل زبیر محمود حیات نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر اسرائیل پاکستان کی زمین پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو ہم 12 منٹ میں ہی اسرائیل کے اقتدار کو اکھاڑ پھینکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کو لے کر فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دوسرے ملکوں کے بارے میں سوچنا چھوڑ کر پاکستان اپنے بارے میں سوچے۔
جنرل زبیر محمود نے کہا کہ نفرت سے صرف نفرت پیدا ہوتی ہے، پیار نہیں۔ یہ انسانی حقوق کے لئے ہمارا جدوجہد ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بات انسانی حقوق کی ہوتی ہے ، تو پاکستان بھی اس میں شامل ہوتا ہے، لیکن اسرائیل کے ساتھ نہیں آسکتے۔
پاکستانی کمانڈر جنرل زبیر نے کہا کہ اسرائیل کا یہ دعوی کہ سبھی فلسطینی دہشت گرد ہیں اور اسرائیل اسلامی شدت پسندوں اور خود کش حملہ آوروں سے اپنے شہریوں کی حفاظت کررہا ہے غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔