اسلام کا لباس اوڑھے دشمن عناصر مسلمانوں میں تفرقہ اور فساد برپا کرنے کے امریکی مشن پر گامزن:مولانا سبط شبیر قمی کی مسلمانوں سے ہوشیار و اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل

سرینگر/پیروان ولایت جموں و کشمیر نے عالم اسلام میں انتشار اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے لئے رچی جا رہی سازشوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ حقایق کو جانے بغیر کسی بھی معاملے میں عجلت میں اپنا رد عمل ظاہر نہ کریں کیونکہ اسلام اور مسلم دشمن عناصر ایک منظم سازش کے تحت ایک خاص فکر کو تقویت دینے کے لئے مذہبی جذبات بڑھا کر مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خون کا پیاسا بنانا چاہتے ہیں۔
’’ولایت ٹائمز‘‘ کو موصولہ ایک بیان کے مطابق پیروان ولایت کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے مخصوص اداروں نے گذشتہ ایام سے یہ پروپگنڈا شروع کر رکھا ہے کہ یمن میں آل سعود کی جارحیت سے بر سر پیکار عسکریت پسندون نے نعوذ با اللہ اللہ کے گھر یعنی خانہ کعبہ پر مزایلوں سے حملہ کر دیا ،مذکورہ ذرائع ابلاغ نے اس کا الزام کو مسلمانوں کی ایک فکر پر ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے اس کی وسیع سے وسیع تر تشہیر کی ۔
امت مسلمہ سے مؤدبانہ اور دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے مولانا قمی نے زور دیا کہ مسلمان پہلے حقایق کو جاننے کی بھرپور کوشش کریں کیونکہ امریکہ اسرائیل اور اس کے حواریوں کا مقصد مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کر کے ان کو کشت و خون میں ڈوبونا ہے ۔انہوں نے کہا اسلام دشمن عناصر نے اس کے لئے ایک خاص دہشت گرد ٹولہ پر بے تحاشہ دولت جو اصل میں مسلمانوں کی ہی دولت ہے صرف کر رکھی ہے اب جب کہ امت مسلمہ کے اتحاد فکر و عمل نے اس دہشت گرد ٹولہ کو شکست فاش کر دیا ۔دشمن عناصر نے یہ پروپگنڈا کرنا شروع کر دیا نعوذ باللہ اللہ کے گھر یعنی خانہ کعبہ پر حملہ کیاگیا ہے۔مولانا قمی نے کہا کہ اس پروپگنڈے کا اصل مقصد امت مسلمہ کو اپنے ہدف حاصل کرنے سے روکنا ہے کیونکہ عراق ہو یا شام یمن ہو یا لیبیا امت مسلمہ وحدت و مقاومت کے ساتھ نہ صرف امریکی اتحاد بلکہ اس مخصوص فکر رکھنے والے دہشت گرد ٹولے کے خلاف کامیابی کے ساتھ برسر پیکار ہے اور انہیں شکست سے دوچار بھی کیا ۔
مولانا قمی نے امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر سے وابستہ علماء، دانشوروں اور ذی حس افراد سے نہایت ہی ادب کے ساتھ اپیل کی کہ وہ دشمنوں کے عزائم کو سمجھے اور بڑی تدبر اور حکمت عملی کے ساتھ ان کا مقابلہ کریں ۔ کعبہ ہر مسلمان کا قبلہ ہے اور کعبہ کی حرمت مسلمان پر واجب ہے لیکن جو افواہیں اور جس طرح پروپگنڈا ہو رہا ہے مسلانوں کو ہوشیا اور خبردار رہنے کی ضرورت ہے کہیں امریکہ اسرائیل اور اس کے حوارویوں نے امت محمدیؐ کے خون نا حق بہانے کے لئے کسی بڑی سازش کا تانہ بن تو نہیں لیا ہے جس سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔