سرینگر/مالیاتی اداروں کی ترقی ایک مسلسل توسیعی فروغ اور بنیادی ڈھانچے کا استحکام لازمی قرار پاتا ہے ۔ہماری بحیثیت بنک ترقی اور فروغ کا مجموعی عمل ہماری مشن ’خدمت سے خودداری‘‘ برائے ریاستی عوام جڑا ہوا ہے۔ان باتوں کااظہار چیر مین و سی ای او جے کے بنک مشتاق احمد نے کے پی روڈ اننت ناگ میں جنوبی کشمیر (ii) زونل آفس کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد صارفین کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا ۔
افتتاحی تقریب میں ڈی سی اننت ناگ منیر الاسلام اور بنک ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ پرویز احمد ،عبدالروئوف کے علاوہ سینئر پریذیڈنٹ ایم ایس وانی ،زونل ہیڈ سائوتھ محمد مقبول اور فیاض احمد صدیقی ،بنک افسران اور ضلعی انتظامیہ افسران کے علاوہ مقامی ٹریڈ باڈیز نمائندوں نے شرکت کی۔
چیرمین کا کہنا تھا کہ اس طرح سے مزید زونوں کے قیام سے ہماری عمل آوری ڈھانچہ مستحکم ہوگا اور اس سے ریاستی عوام کو مزید آسانی میسر ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ ہماری بزنس کو مضبوط کرنا تھا جبکہ ریاست بھر میں ہمارے صارفین کو آسان بینکنک خدمات بہم پہنچانا تھا ۔
انہوں نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ اس طریقے سے ہماری خدمات کی عمل آوری میں مزید استحکام آئے جو کہ ہماری فیصلہ سازی کی بنیاد ہے۔اس موقعے پر چیرمین نے 2010سے بنک کی تجارت،بنیادی ڈھانچہ ترقی اور انسانی وسائل کے استعمال کے حوالے سے مختصر روشنی ڈالی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی اننت ناگ نے لوگوں کی جائز مانگوں کو پورا کرنے پر بنک انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے مقامی لوگوں کو بنک کا زونل آفس پانے پر مبارک باد دی جو بقول ان کے لوگوں کی تجارت بہتر بنانے اور بنک کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔صارفین کے ساتھ میٹنگ کے دوران زونل ہیڈ فیاض احمد صدیقی نے زون میں بنک کی بزنس کے حوالے سے چیر مین کو جانکاری فراہم کی ۔