سرینگر/کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی شاہ گیلانی نے پاکستان کے پشاور شہر میں فضایہ کے بیس کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں قیمتی انسانی زندگیوں کے زیاں پر اپنے گہرے صدمے اور رنج وغم کا اظہار اکرتے ہوئے اس حملے میں ملوث اعانت کاروں کو سخت سے سخت سزا دینے کی مانگ کی ہے۔ پاکستان خارجی اور داخلی سطح پر سازشوں کے جال میں پھنسا ہوا ہے اور جہاں بیرونی سطح پر بھارت اس ملک میں دہشت گردی کروارہا ہے، وہاں اندرونی سطح پر خارجی اور تکفیری ذہنیت کے لوگ اس ملک کے استحکام کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ موصولہ بیان کے مطابق گیلانی نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان اسلام کے نام پر اسلام کی بیخ کُنی کررہے ہیں اور ان کی کارروائیوں کا کوئی اخلاقی، انسانی یا شرعی جواز نہیں ہے۔