تہران/مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کی وفتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر سے آئے ہوئے مہامانوں کا استقبال کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کانفرنس کے آغاز میں ولی فقیہ حضرت امام خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مقام معظم رہبری کی تائید اور حمایت سے یہ تحریک روز بروز قوتر اور موثر ثابت ہورہی ہے۔ مجمع جہانی تقریب مذاہب کے سربراہ نے کانفرنس کے دوران آیت اللہ مکارم اور آیت اللہ نوری ہمدانی کی جانب سے ارسال کردہ پیغامات کو پڑھا اور قدس کی آزادی کے حوالے مسلمانوں کی ذمہ داریوں پر زور دیا۔
آیت اللہ محسن آراکی نے یونیورسٹی کے طالب علموں کے ہمراہ ایک اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے مقابلے میں دشمن کی عصبانیت اور غصب کا اظہار اس بات کی دلیل ہے کہ دشمن کی اسلامی فکر کے مقابلے میں شکست نزدیک ہے۔
۳۲ ویں وحدت کانفرنس کے موقع پر مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ ” آیت اللہ اراکی” نے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ امام زمان عجل اللہ تعالی شریف کو جس فوج کی ضرورت ہے وہ آپ جوان ہیں جن کو امام علیہ السلام کی نصرت کرنی ہے، ایسی وجہ سے آپ جوانوں کی زمہ داری بہت ہی سنگین ہے جس کے لیے آمادگی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آیندہ سال کے لیے نئے منصوبے تیار کریں کیوں کہ آپ جوان بہتر عالم اسلام میں وحدت ایجاد کر سکتے ہیں، اگر آپ حضرات بہتر کام کریں تو یورپ اور امریکہ کے جوانوں کو بھی متاثر کرسکتے ہیں
ہمیں کم وسائل میں بہت زیادہ کام کرنا ہے اور جہاں بھی ہم نے اپنے آپ پر بھروسہ کیا وہیں ہم شکست سے دوچار ہونگے اور اگر ہمارے کاموں میں خلوص اور اللہ پر توکل ہوگا کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔