حکومت آل سعود امریکہ کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتے: حسن فیروزآبادی

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ جنرل فیروز آبادی نے سعودی عرب کی طرف سے شام میں ایک لاکھ پچاس ہزار فوجی بھیجنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پہلے ثابت کرے کہ اس کے پاس اتنے فوجی ہیں اس کے بعد اپنی حیثیت سے بڑے اعلان کرے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’مہر خبررساں ایجنسی ‘‘کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ جنرل حسن فیروز آبادی نے کہا کہ سعودی عرب پہلے ایک لاکھ پچاس ہزار فوجی جمع کرلے اس کے بعد ان فوجیوں کی ایک پریڈ منعقد کرے ان کی فلمیں بنا کر دنیا کو دکھائے اور ثابت کرے کہ اس کے پاس اتنے فوجی موجود ہیں اس کے بعد اپنی حیثیت سے بڑے اعلان کرے۔ سعودی عرب امریکہ کے بغیر سانس بھی نہیں لےسکتا۔ سعودی عرب نے جہاں بھی ظلم کیا ہے امریکہ کی پشت پناہی شامل تھی۔ یمن میں سعودی عرب کی بربریت امریکہ کے تعاون سے جاری ہے۔