حکومت نائجیریا استکباری قوتوں کے احکام پر عمل پیراہے

تہران/اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز اہلسنت علماء نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہاہیکہ نائجیریائی حکومت استکباری طاقتوں کے احکام پر عمل پیراہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے اہلسنت علماء نے نایجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نائجیریائی حکومت اورفوج کے ان وحشیانہ اقدامات سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ حکومت نائجیریا استکباری قوتوں کے احکام پر عمل پیراہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’نیو ز نور‘‘ کے حوالے خبر دی ہے کہ اس المناک واقعے پر اپنا ردعمل ظاہرکرتے ہوئے سیستان اوربلوچستان کے نمائندہ پارلیمنٹ مولوی نذیراحمد نے نائجیریامیں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر بین الاقوامی برادری خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دنیا استکباری طاقتیں دنیا بھر میں دہشتگردگرہوں کی حمایت اورامداد میں ملوث ہیں جسکے تئیں بین الاقوامی برادری نے آنکھیں موندرکھی ہیں۔انہوں نے اس دلخراش واقعے کو نائجیریائی حکومت کی غفلت شعاری اورجہالت کی واضح مثال قراردیتے ہوئے اقوام متحدہ اورانسانی حقوق تنظیموں سے اس سانحہ کے درعمل کا مطالبہ کیاہے۔خراسان کے امام جمعہ مولوی غلام نبی توکلی نے کاکہاکہ نائجیریائی فوج نے استکباری قوتوں کی ایما ء پر ایسے انسانیت سوزجرائم کا ارتکاب کیاہے جسکی فوری طورپر جانچ کی جانی چاہئے۔انہوں نے نائجیریائی اسلامک مومنٹ کے رہنماآیت اللہ شیخ زکزاکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئیکہاکہ اس سانحہ کے پیچھے امریکہ اورمغربی ممالک کے ہاتھ کارفرما ہیں کیونکہ امریکہ ،مغربی ممالک اورباقی استکباری قوتیں مسلمانوں کیدرمیان نفرت اورفرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکا کردنیا کے سامنے اسلام کوایک پر متشدد مذہب کے طورپر اْبھارنے کی سازش میں مصروف ہیں۔انہوں نے مسلمانوں پر زوردیاہیکہ وہ متحدہوکر استکباری قوتوں کے ان ناپاک عزائم اورسازشوں کو ناکام بنائیں۔توحید یونیورسٹی کے منیجرمولوی عبدالباری نے کہا کہ استکباری طاقتیں پھوٹ ڈالواورحکومت کر وکی پالیسی کے ذریعے مسلم ممالک کے اثاثوں کو لو ٹنے کے درپے ہیں اور دشمنوں نے ترقی پذیر ممالک میں دہشتگردانہ کاروائیوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کے مسلم ممالک جوکہ تیل کے ذخائر سے مالامالاہیں وہ اقتصادی ،فوجی اورسیاسی طاقت کے بل بوتے پر استکباری قوتوں کے خلا ف صف آراہوسکتے ہیں۔انہوں نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کو امریکہ کی بدنام زمانہ تکفیری دہشتگردکے تئیں حمایت اورغلط پالیسیوں کا بیش خیمہ قراردیتے ہوئے کہاکہ دشمن دنیا بھر میں مسلمانوں کا سفاکانہ قتل عام کرنے کے درپے ہے اوراسکے لئے وہ شیعہ وسنی مسالک کے درمیان تفرقہ اورفسادات برپا کرناچاہتے ہیں تاکہ اپنے ناجائز مقاصد کو پایہ تکمیل پہنچاسکیں۔انہوں نے نائجیریا فوج کی طرف سے نائجیریائی اسلامک مومنٹ کے رہنماکے خلاف سفاکانہ حملے کو شیعہ وسنی مسالک کیلئے تکلیف دہ قراردیتے ہوئے کہاکہ دشمن دین مبین اسلام کے پھیلاؤسے خوفزدہ ہوکر امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی مذموم سازش میں مصروف عمل ہیں۔سیستان اوربلوچستان ساراون کاونٹی کے ایک اورممتاز اہلسنت عالم دین مولوی عبدالصمد نے کہاہے کہ امریکہ اوراسرائیل کے کٹھ پتلی دہشتگرد اسلامی اتحادکو دیکھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے دشمنوں کی طرف سے اسلامی اتحادکو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تمام مذاہب میں بے گناہ اورمعصوم لوگوں کا خون بہانا قطعی جائز نہیں ہے۔موصوف اہلسنت عالم دین نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اورآیت اللہ شیخ زکزاکی کی گرفتاری پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے امت مسلمہ پر زوردیاہے کہ اگر مسلمان ایک جھٹ ہوکر استکباری قوتوں اوردشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہوجائیں گے تو کوئی بھی طاقت انہیں زیر نہیں کرسکتی ہے اوردشمن جوکہ مسلمانوں میں اختلافات پیداکرکے انہیں تقسیم کرنے کی مذموم کوشش میں مصروف ہے کی یہ مذموم کوششیں ناکام ہوسکتی ہیں۔