خلیج فارس کونسل کا حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا اسرائیل کو خوش کرنا ہے

ماسکو/روس،جرمنی،شام،تیونس ،عراق، ایران، لبنان اور یمن نے خلیج فارس تعاون کونسل(سعودی عرب، عمان، بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات )کی جانب سے حزب اللہ لبنان کو دہشتگرد تنظیم کی فہرست میں شامل کرنےکے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے لبنان کی سالمیت کیلئے نقصان دہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے اقدامات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جس سے لبنان کی کشیدہ صورتحال میں شدت پیدا ہوتی ہے۔بعض عرب ممالک اسرائیل کو بچانے کیلئے مسلمان ممالک میں کشیدگی پھیلا رہے ہیں اور اس اقدام سے صرف اور صرف اسرائیل کو فائدہ ہوگا جبکہ دنیا جانتی ہے کہ 2002ء اور2006ء میں حزب اللہ نے اسرائیل کی ناک کو زمین پر رگڑایا اور انہیں شکست سے دوچار کیا۔داعش سے متعلق ان کا ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا کیونکہ وہ ان کے حامی ہیں۔