روہنگیائی مسلمانوں کی قتل و غارتگری کو روکنے کیلئے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے:مولانا سبط شبیر قمی

سرینگر / پیروان ولایت جموں کشمیر کے سرپرست اعلیٰ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کہا کہ روہنگیائی مسلمانوں کی قتل و غارتگری ایک تشویشناک عمل ہے جس پر تمام مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان عالم کے لئے ذلت اور افسوس کی بات ہے کہ وہ روہنگیائی مسلمانوں کی کشت و خون روکنے میں کوئی پہل نہیں کرہورہی ہے اور عالمی ایوانوں میں اس قتل و غارتگری کے خلاف آواز نہیں اٹھانے والا کوئی نہیں۔
’’ولایت ٹائمز‘‘کو موصولہ بیان کے مطابق مولاناسطب شبیر قمی نے کہا کہ عرصہ دراز سے روہنگیائی مسلمان دردر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور ان کی قیمتی جانیں ظلم و تشدد کی وجہ سے تلف ہورہی ہیں۔ حیرت انگیز اور افسوسناک بات یہ ہے کہ پچھلے گذشتہ ماہ سے تقریبا 90 سے زائد مسلمان بے دردی کے ساتھ قتل کردئے گئے تاہم اسلامی ممالک کے سربراہان اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بن بیٹھے ہے۔مولانا نے نام نہاد انسانی حقوق کے دعویدار ممالک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مغربی نواز ممالک ایک طرف دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بلند بانگ دعوے کررہے ہیں اور انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں لیکن دوسری جانب روہنگیائی مسلمانوں کے قتل و غارتگری روکنے میں کوئی پہل نہیں کررہے ہیں ۔
مولانا نے کہا کہ مسلمانوں کو آپسی رسہ کشی کے بجائے مظلوم روہنگیائی مسلمانوں کو اس مصیبت سے نجات دلوانے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ مولانا قمی نے کہا اس وقت مسلمانوں کے خلاف تمام قوتیں متحد ہوچکی ہیں تاہم مسلمان کو آپسی اتحاد اور بھائی چارہ کو بڑھاوا دینے کی اشد ضرورت اور ساتھ ہی ایک دوسرے کے خلاف کفر کا فتوی صادر کرنے سے اجتناب کرنا ہوگا۔