سرینگر /معروف اداکار رشی کپور نے آج نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ کے اس بیان سے اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان۔اس پار کشمیر پاکستان کا ہے اور انہیں ہندوستان کے کشمیر کی آزادی کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ معروف ادا کار ریشی کپور نے ٹوئٹ کیا کہ فاروق عبداللہ جی سلام! آپ کے ساتھ بالکل متفق ہوں۔ جموں وکشمیر ہمارا ہے اور پی او کے ان کا ہے۔ یہی واحد راستہ ے جس سے ہم مسائل کا حل کرسکتے ہیں۔ اسے قبول کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب 65 سال کے ہوگئے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی میں دوبارہ پاکستان کو دیکھیں اور امید ظاہر کی کہ ان کے بچے کو بھی ان کی نسلوں کو دیکھنے کا موقعہ ملے۔یہ ٹوئٹ فوری طور پر وائرل ہوگیا اور مختلف لوگوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرنا شروع کردیا۔بہت سار ے لوگوں نے کہا کہ یہ پوسٹ دیر شب ہے ، اس کا مطلب ہے کہ ادکار پئے ہوئے تھے۔