جدہ/سعودی تاریخ میں پہلی بارخاتون کو سفیر بنا دیا گیا، شہزادی ریما بنت بندر امریکا میں سعودی سفیر تعینات کردی گئیں۔ سعودی عرب نے واشنگٹن میں سفیر کو تبدیل کرکے شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکا میں سفیر تعینات کیا ہے۔ ان سے پہلے شہزادہ خالد بن سلمان امریکا میں سعودی سفیر تھے جنہیں اب نائب وزیردفاع مقرر کردیا گیا۔ شہزادی ریما کے والد بندر بن سلطان بھی امریکا میں سعودی عرب کے سفیر رہے ہیں۔