سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/امت اسلامیہ کے مایہ ناز سپاہ سالار اور داعش کو نابود کرنے والے جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی اور سپاہ قدس عراق کے اعلیٰ کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس و دیگر شہدا کی تیسری برسی کے موقعہ پر دنیا بھر سمیت جموں وکشمیر کے اطراف و اکناف میں مجالس اور تقریب کا اہتمام کیا گیا جس دوران مقررین نےانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا۔ ولایت ٹائمز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر واقعہ بڈگام پر شہدائے موصوف کے ایصال ثواب کے لئےوادی کے نوجوان عالم دین اورنمائندہ صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کی صدارت میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی ۔مجلس ترحیم میں متعدد علماے دین کے ساتھ ساتھ تنظیم کے مرکزی ذاکرین اور اراکین و عاملین نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر شہدا کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی ۔علما ے دین نے حاج شہید قاسم سلیمانی اور ان کے دیگر ساتھی شہدا کے کارناموں اور کردار وعمل کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی ۔کئی مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی مقررین نے کہا کہ حاج شہید قاسم سلیمانی نہ صرف ایک مایہ نازسپاہ سالار تھے بلکہ ایک اعلیٰ پایہ کے متقی صاحب علم و عرفان ذاہد و علم دوست انسان تھے جنہوں نے اسلامی انقلاب کے خلاف عالم استکبار کی تمام تر سازشوں اور منصوبہ بندیوں کو ناکام بنایا بلکہ شام اور عراق میں دنیا کے بدترین خون خوار دہشت گرد گروہ داعش کا خاتمہ کرکے کروڑوں انسانوں کو امن و چین سے جینے کا موقعہ فراہم کیا مشرقی وسطیٰ میں امریکہ اور اسرائیل کے اثر و نفوزکو محدود و مسدود کرنے میں حاج قاسم سلیمانی کا کردار کلیدی نویت کا حامل ہے ۔بیت المقدس کی آزادی اور ایک آزاد و خود مختار فلسطینی مملکت کا قیام شہید موصوف کی دلی آرزو تھی اور اس سلسلے میں شہید موصوف کئی محازوں پر سرگرم عمل تھے ۔اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائیم کو توڑنے میں حاج قاسم سلمیانی کا سب سے بڑا عمل دخل تھا اور صہیونی مملکت شہید موصوف کو سب سے بڑا خطرہ تصور کر رہی تھی یہی وجہ ہے کہ شہید موصوف کو راستے سے ہٹانے کے لئے امریکہ اور اسرائیل برسوں سے منصوبہ بندیاں کر رہے تھے بالآخر شہید موصوف کو ایک بزدلانہ امریکی دہشت گرد ی کا نشانہ بن کر درجہ شہادت پر فائز ہوئے شہید موصوف کی گرانقدر خدمات ۔انقلاب اسلامی اور رہبر معظم کے ساتھ عزیمانہ وفا داری کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
اس دوران صوبہ جموں میں رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے اہتمام سے جامع مسجد امام رضا (ع) بٹھنڈی میں ایک مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔ مجلس ترحیم میں متعدد علماء کرام کے ساتھ ساتھ سرکردہ دانشوروں نے شرکت کی۔ مقررین نے شہید قاسم سلیمانی اور ان کے دیگر ساتھی شہداء کی عالمی بشریت اور ملت اسلامیہ کیلئے دی گئی عظیم خدمات اور قربانیوں کو یاد کیا۔جن حضرات نے تقریب سے خطاب کیا ان میں عاشق حسین خان، مولانا سید احمد رضوی، سید عابد حسین صفوی، ڈاکٹر ذوالفقار حیدری، مولانا شیخ محمد حسین لطفی، محمد باقر صبا کرگلی، غلام علی پمپوش، الحاج اصغر علی کربلائی، سید تقی شاہ، مولانا سید لیاقت حسین موسوی شامل تھے جبکہ صدارت کے طور پر مولانا سید زوار حسین جعفری مجلس میں شریک تھے۔