علامہ شیخ غلام حسین نجفی کی پہلی برسی ؛کشمیر اور ایران میں تعزیتی مجلس کا اہتمام؛ مرحوم کی ناقابل فراموش دینی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سوریر/ریاست جموں کشمیر کے نامور روحانی پیشوا حجت الاسلام شیخ غلام حسین نجفی الکشمیری کی پہلی برسی کے مناسبت سے وادی کے علاوہ ایران میں مجالس اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس دوران مقررین نے مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔

لایت ٹائمز کی رپورت کے مطابق 19 اپریل بروز اتوار امام بارگاہ خندہ بڈگام میں مرحوم حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین نجفی الکشمیری کے انتقال کی پہلی برسی کی مناسبت پر ایک عظیم الشان مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام اور ذاکرین کے علاوہ مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین مولانا اقبال حسین میر نے مرحوم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے ذریعے انجام پانے والی دینی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔بعد از خطاب مختلف ذاکرین حضرات نے اپنے مخصوص انداز میں مرثیہ خوانی کرتے ہوئے ذکر اہل بیت علیہم السلام انجام دیا جن میں ذاکر علی محمد قاسمی ، ذاکر ڈاکٹر منظور اور ذاکر غلام محمد درگنڈ قابل ذکر ہیں۔

اس کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم المقدس میں مرحوم شیخ غلام حسین نجفی کی پہلی برسی کی یاد میں ایک مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں قم میں مقیم کشمیری علماء اور طلاب نے شرکت کی۔ مجلس سے حجت الاسلام مولانا مظفر حسین بٹ نے خطاب کیا اور مرحوم کی زندگی اور دینی خدمات کو دہراتے ہوئے انہیں نئی نسل کیلئے نمونہ عمل قرار دیا۔