مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی امامت و خطابت کے فرائض انجام دینے والے ممتاز عالم دین نے غاصب صیہونی رژیم کو عصر حاضر کا دجال قرار دیا ہے ۔عالمی ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی امامت و خطابت کے فرائض انجام دینے والے ممتاز عالم دین’’ الشیخ محمد سلیم ‘‘نے غاصب صیہونی رژیم کو عصر حاضر کا دجال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ غاصب رژیم ایک منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں کے مقدس مقام میں داخل ہو کر اس کی بے حرمتی کا ارتکاب کر رہی ہے ۔