غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے کئی فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی عائد

فلسطینی وزارت دینی امور و اوقاف کی مذمت

غزہ/غاصب صیہونی حکومت نے بعض فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔ عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کئی فلسطینی مساجد خاص طور سے الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔اس دورا ن فلسطین کی دینی امور و اوقاف کی وزارت نے مساجد میں اذان پر پابندی لگانے کا صیہونیوں کا اقدام تمام آسمانی مذاہب کے اصولوں اور بین الاقوامی معاہدوں کے منافی ہے۔ صیہونیوں نے صرف مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پابندی لگانے پر ہی اکتفا نہیں کیا ہے بلکہ انہوں نے فلسطینیوں کو دینی فرائض انجام دینے کے لئے اس مسجد میں داخل ہونے