غزہ/ اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نے ملت ایران کو فلسطینیوں کا مہربان دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ملت فلسطین کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کو کتنی محبت ہے۔اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی قربانیوں سے آزادی کی منزل بہت قریب آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے آزادی کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتااور فلسطینی شہداء کا لہو بھی جلد رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم فدائی نوجوانوں، شہیدوں اور غازیوں کی قوم ہے اور شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا اور وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب فلسطینی قوم اپنے شہداء کے خون کا ثمر پائیں گے اور آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔