سرینگر/پیروان ولایت جموں و کشمیر نے ہزارہ برادری پر ہوئے دہشتگرد انہ حملے کی شدید مذمت کی ہے تنظیم کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے جمہوری اسلامی ایران سے اخبارات کے نام جاری ایک بیان میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہوئے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے
مولانا قمی کہا ہے کہ شیطانی طاقتیں مسلمان ممالک میں انتشار پھیلا کر ایک نہ ایک بہانے سے مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں اور اپنی چنگیزیت اور تاناشاہی برقرار رکھنے کے لئے اسلام کے نام پر دہشتگرد تنظیموں کو وجود میں لاکر اسلامی تہذیب ثقافت اور اقتصاد کو لوٹ رہے ہیں
مولانا نے کہا کہ اسلام کے خلاف تمام شیطانی طاقتیں یک جٹ ہوگئے ہیں جو کھبی یمن، برما بحرین ،شام ،عراق ،اور افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام کروارہے ہیں اور کھبی پاکستان میں بے گناہ مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہارہے ہیں
انہوں نے کہا کہ یہ شیطانی طاقتیں دنیا کے مسلم ممالک میں مسلکی اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں اور شیعہ سنی بلکہ شیعہ شیعہ اور سنی سنی کو آپس میں لڑوانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں
مولانا نے کہا کہ ایسی طاقتیں اتحاد بین المسلمین خاص طور پر نظام ولایت فقیہ سے خوفزدہ ہیں اسی لئے دنیا کے گوشہ و کنار میں حامیان ولایت پر ظلم و تشدد برتنے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے
انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستانی خاص طور پر ہزارہ برادری کو کئی بار دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں شہید کردئے گئے لیکن ان کے حوصلے کھبی بھی پست نہیں ہوئے بلکہ ہمیشہ علی الاعلان ولایت فقیہ کا دامن مضبوطی سے تھامے ہوئے رہے
مولانا قمی نے کہا کہ دہشتگردوں کا اسلام میں کوئی جگہ نہیں اور اسلام کسی بھی صورت میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دے رہا ہے لہذا اس طرح کی مذموم حرکات انجام دینے والے اسلام کے سنگین اور سخت ترین دشمن ہیں جن کو بے نقاب کرنے کی اشد ضرورت ہے
مولانا نے ہزارہ برادری کے جانبحق ہوئے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے پسماندگان سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا ہے اور مملکت خداداد کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے شرپسند اور دہشتگرد عناصر کو بے نقاب کرکے گرفتار کریں جو اس طرح مذموم اور شرمناک حرکتیں انجام دے کر پاکستان کو بدنام کررہے ہیں