مصائب و آلام سے نجات کا واحد حل اللہ و رسول ﷺکی پیروی میں مضمر،ریاست سے شراب و منشیات کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ونے کی سخت ضرورت:مولانا غلام رسول حامی

سرینگر/ریاست میں جاری شراب و منشیات مخالف مہم کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے بلا لحاظ مسلک و مذہب اور رنگ و نسل تما م ترمکاتب فکر کو آگے آنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ سرزمین اولیاء کو ہر طرح کے بدعات و خرافات سے پاک و صاف کیا جائے ۔ان باتوں کا اظہار امیر کاروانِ اسلامی مولانا غلام رسول حامی نے حیات النبی ﷺ کانفرنس تارتپورہ کپوارہ میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل رسول اللہ ﷺ کی سچی اور مضبوب پیروی میں ہی مضمر ہے۔امیر کاروان نے کہا ظالم اور جابر اسلام دشمن عناصر مختلف چالوں کے ذریعے مسلمانان اسلام کو تکالیف اور و مصائب میں مبتلا کرنے کی کوششوں میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑتے ہیں جن کو پرکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ اسلام دوستی قائم کرکے حقیقی غلامی رسول ﷺاور اسلام کی سربلندی کے لئے کام کریں پچھلے ستر سال سے ریاستی عوام تکالیف و مصائب میں مبتلا ہیں ۔جن سے باہر آنے کا واحد راستہ اللہ و رسول ﷺ کی طرف رجوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے عالم اسلام میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہی زیادیتوں اور ظلم و بربریت کے مکمل خاتمے کے لئے اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے مملکت اسلام کے تمام سربراہان کو اس معاملے میں سنجیدہ ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امیر کاروان نے کہا کہ اسلام پر لگائے جا رہے بے بنیاد دہشت گردی کے الزام کو مسترد کرنے کے لئے پُر زور آواز اور عملی اقدامات اٹھانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی کرنی ہوگی ۔امیر کاروان نے ریاست میں ہور ہے معصوم شہریوں کے ساتھ ظلم و جبر اور بے انتہا تشدد پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر سے کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا بلکہ وقت آچکا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا فریقی بات چیت سے حل نکالا جائے جو کشمیری مظلوم قوم کے حق میں ہو ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کی غیر سنجیدہ اور خود پسند پالسیوں کی وجہ سے آج عالم اسلام اور کشمیری قوم اس کگار پر کھڑی ہیں اس لئے اس نازک اور حساس ترین مسئلے کو جلد سے جلد حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میر واعظ جنوبی کشمیر قاضی یاسر اور دیگر بے گناہ شہریوں اور نوجوانوں کوفی الفور رہا کیا جائے۔
کانفرنس میں امیر اعلیٰ تحریک صوت الاولیاء مولانا عبد الرشید داؤدی کے علاوہ مولانا محمد نور الامین قادری مولانا راشد الاسلام قادری ،مولانا محمد تجمل قادری مولانا محمد وسیم قادری ،مولانا محمد سید امیر الدین اندرابی (امیر ضلع کاروانِ اسلامی کپوارہ ) مولانا منصور الاسلام ،مولانا ریاض قادری نے بھی خطابات کئے اور عوام کی بھاری جمعیت نے شرکت کی۔