نائیجیریا میں مسجد پر خودکش حملہ، 50 افراد جانبحق

نائیجیریا کے مشرقی صوبے آڈا ماوا کی ایک مسجد پر خود کش حملے میں کم از کم 50 افراد جانبحق ہو گئے۔نائجیریا میں ایک خود کش حملہ آور نے مسجد میں دھماکہ کرکے 50 نمازیوں کی جانیں لے لیں۔تفصیلات کے مطابق مسجد کو اس وقت نشانہ بنایا جب نمازیوں کی ایک بڑی تعداد مسجد میں داخل ہورہی تھی۔نائیجیریا کی پولیس کا کہنا ہے کہ خود حملہ صوبہ ادموا کے شمال میں واقع ایک مسجد پر کیا گیا ہے۔نائجیریا کے پولیس ترجمان عثمان ابوبکر کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے خود کو نماز گزار کے درمیان جاکر اڑا دیا جس کی وجہ سے شہادتیں زیادہ ہوئیں۔نائجیریا کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں کم ازکم 50 افراد شہید اور 10 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم بوکوحرام ہی خودکش حملے کا ذمہ دار ہے، کیونکہ اس قسم کے حملے بوکوحرام ہی کرواتی ہے۔اگرچہ ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، تاہم نائجیرین حکام کے مطابق اس واقعہ میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام ملوث ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ بوکوحرام ایک تکفیری کالعدم تنظیم ہے جو نائجیریا کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ اور خون ریز کارروائیوں میں ملوث ہے۔بوکوحرام نے داعش کی بیعت کی ہے اور اس ملک کے سنی شیعہ مسلمانوں کے خلاف برسر پیکار ہے۔ بوکوحرام کی دہشت گردانہ کارروائیوں اور اس گروہ کی حکومت کیساتھ جنگ کے باعث اب تک نائیجیریا میں ہزاروں لوگ شہید اور 2.6 میلین شہری آوارہ ہوچکے ہیں۔