نئی دہلی/ ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی ڈاکٹر مہدی مہدوی پور نے اس کے بھارت کے معروف خطیب مولانا میرزا محمد اطہر کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ نے خطیب اکبر، مبلغ توانا اور ذاکر اہل بیت علیھم السلام مرحوم میرزا محمد اطہر ؒ کی رحلت پر امام عصر (عج)، ہندوستان کے تمام علماء، حوزہ ہائے علمیہ، ذاکرین اور مبلغین حضرات مخصوصا مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت عرض کی ہیں اور خداوند عالم سے مرحوم کے لیے مغرفت اور رحمت جبکہ پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعامانگی۔انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم نے آدھی صدی سے زیادہ عرصہ مکتب اہل بیتؑ کی نشر و اشاعت کی راہ میں عظیم مہارت کے ساتھ تبلیغ اور موثر خطابت میں گزارا اس طریقے سے کہ ہندوستان میں آپ کو خطیب اکبر کا لقب دے دیا گیا اور آپ فن خطابت اور سلیس بیانی میں اپنے دور کے خطبا کے لیے سرمشق قرار پائے۔ان کی روح خوش حال اور ان کا راستہ جاویداں رہے۔