قاہرہ/مصر کی معروف دانشگاہ الازہر کے استاد شیخ عبدالسلام محمد عبداللہ نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلاکر جہان اسلام پر تسلط جمانا چاہتا ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے آپسی وحدت کو بڑوا دینے کی سخت ضرورت ہے۔
’’ولایت ٹائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ ۳۲ویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک مصر کی دانشگاہ الازھر کے استاد ” شیخ عبدالسلام محمد عبداللہ” نے ’’تقریب نیوز‘‘سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان وحدت کے داعی ہیں، کیوں کہ قرآن کریم میں اللہ تعالی نے وحدت کو اختیار کرنے اور تفرقہ سے پرہیز کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے ابتداء اسلام میں مسلمانوں کے درمیان پائے جانے والے اخوت اور بھائی چارے کے جزبہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کے مسلمانوں نے مھاجرین کے لیے اپنے گھروں کے دروازے کھول دیے تھے اور کھلے دل سے مھاجرین کو قبول کیا تھا۔
آج کے زمانے میں وحدت ایک انتہائی ضروری امر ہے کیوں کہ اس وقت اسلام کو جو مسائل درپیش ہے وہ بہت ہی سنگین نوعیت کے ہیں اور ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے وحدت ایک ناگزیر امر ہے۔
مسلمانوں کے درمیان پائے جانے والے تفرقے سے دشمن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطین میں مظالم کی انتہا کی ہوئی ہے، یہود القدس کی نابودی کے درپہ ہے، اگر مسلمان اپنے قبلہ اول کا تحفظ چاہتے ہیں تو اتحاد لازم ہے۔