وسیم رضوی آر ایس ایس کا آلہ کار اور شیعہ وقف بورڈ ہند پر قابض ہوکر تفرقہ پھیلا رہا ہے:مولانا شبیر قمی

سرینگر/پیروان ولایت جموں و کشمیر نے نام نہاد خود ساختہ شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی کی منحوسیت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علمائے ہند سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نام نہاد مْلا کے چہرے سے آر ایس ایس کا نقاب سر عام اْتاریں۔’’ولایت تائمز‘‘ کو موصولہ بیان کے مطابق پیروان کے سر پرست اعلیٰ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے وسیم رضوی کی منحوسیت پرمذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص مسلمانوں کے بیس میں مسلمانوں کا دشمن ہے جو اپنے ناپاک حرکات و سکنات کے ذریعے مسلمانوں کے مابین تفرقہ پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔مولانا قمی نے کہا کہ وسیم نامی منحوس شخص شیعہ وقف بورڈ کے نام پر ملت تشیع کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ درحقیقت اس شخص کا شیعہ فرقہ سے دور تک کا بھی واسطہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سے نئی دہلی میں باجپا کی حکومت بنی ہے یہ مفاد پرست شخص تب سے ایسے متنازعہ بیانات دے رہے ہیں جس سے شیعہ و سنی مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچ رہے ہیں۔انہوں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آر ایس ایس کی گندگی پر پلنے والا بھارتی میڈیا وسیم رضوی کو شیعہ مسلک کا ترجمان بنانے کی سر توڑ کوششیں کررہے ہیں لیکن ایسے افراد کا شیعہ مسلمانوں میں کوئی جگہ نہیں ہے۔مولانا قمی نے کہا کہ وسیم رضوی آر ایس ایس اور شدت پسند ہندو تنظیمیوں کا ایجنٹ اور فتنہ کا جڑ ہے ایسے ناسور کے بیانات پر بریک لگانے کی اشد ضرورت ہے۔مولانا نے علمائے ہند خاص طور پر شیعہ علمائے کرام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک ایسی حکمت عملی تیار کریں جس سے وسیم رضوی کے منحوس چہرے سے آر ایس ایس کا نقاب اتارا جائے اور وسیم رضوی کے زیر انتظام نام نہاد شیعہ وقف بورڈ کا مکمل بائیکاٹ کریں۔مولانا قمی نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ وسیم رضوی کی منحوسیت پر شیعہ مسلک کی لیبل نہ لگائیں اور وسیم رضوی کے ساتھ شیعہ نام لینے سے گریز کریں کیونکہ عالم تشیع نے ایسے افراد کو پہلے ہی رد کیا ہے۔ درایں اثناء پیروان ولایت کے صدر مولانا شبیر حسین صوفی سمیت تمام اراکین نے وسیم رضوی کے متنازعہ بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم کی سربراہی والے شیعہ وقف بورڈ کی کوئی حقیقت نہیں یہ ملت تشیع بدنام کرنے اور ملت اسلامیہ میں تفرقہ پھیلانے کی گہری سازش ہے علمائے کرام متحد ہوکر ایسے افراد کے خلاف کاروائی کریں۔