کشمیر میں شب برات اور نیمہ شعبان پرتمام مذہبی اجتماعات معطل ، عبادات گاہیں چراغاں ، لوگوں نے گھروں میں اعمال انجام دئے

سرینگر/دنیا بھر سمیت جموں کشمیر میں جاری کورونا خطرے کے پیش نظر شب برات اور نیمہ شعبان کی مناسبت پر تمام مذہبی اجتماعات معطل اور چھوٹے بڑے عبادتگاہیں سنسان نظر آئے تاہم لوگوں نے اس پربرکت شب سے متعلق اعمال کو اپنے گھروں میں ہی انجام دئے ۔ حکام اور مذہبی تنظیموں نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس موقع پر اجتماعی عبادات سے گریز کریں۔ولایت ٹائمز کے مطابق ضلع مجسٹریٹ ، سری نگر ، شاہد اقبال چودھری نے شہر میں شب برات پر تمام مذہبی اجتماعات اور عوامی نقل و حرکت پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا۔ سی آر پی سی کے سیکشن 144 کے تحت جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر مذہبی اجتماعات کی ممانعت کا فیصلہ متعلقہ حکام کی سفارشات اور رپورٹس کے علاوہ کوویڈ 19 کی وبا کی وجہ سے صحت کی موجودہ خطرناک صورتحال کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے بھی لوگوں سے گھروں پر عبادات و دیگر اعمال انجام دینے کی اپیل کی تھی۔تاہم ، حکام نے بتایا کہ وادی کی کچھ مساجد میں مختصرتقریبات منعقد کی گئیں ۔واضح رہے ہر سال شب برات کے متبرک موقع پر سب سے بڑے اجتماعات ڈل جھیل کے کنارے واقع آثار شریف درگاحضرتبل اورتاریخی جامع مسجد سرینگر پرمنعقد ہوتے ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید شرکت کرتے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق شام کو ہی شہر کے مختلف قبرستانوں جن میں ملہ کھاہ ،ڈلگیٹ، مقبرہ بڈشاہ صاحب مہاراج گنج ،قبرستان زڈی بل ، مقبرہ کاو کل وانٹہ پورہ ،کے علاوہ اسلامیہ کالج کے قریب دوسرے قبرستانوں کی ناکہ بندی کی اور کسی کو بھی فاتحہ خوانی کی اجازت نہیں دی گئی تاہم وادی بھر کی مختلف مساجد اور امام باڑوں کوو چراغاں کیا گیا تھا ۔اطاعات کے مطابق وادی کشمیر کے علاقہ بمنہ میں واقعہ مرکزی امام بارگاہ آیت اللہ یوسف ؒ کو شب برات اور ولات باسعادت حضرت امام مہدی (عج) کے موقعہ پر منفرد اور دلکش انداز میں چراغا ں کیا گیا ہے۔اس دوران کرگل میں لاک ڈاون کے باوجود شب برات کے موقع پر چراغاں کیا گیا۔اس سلسلے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کرگل کی مختلف مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں چراغاں کرنے کیلئے لوگ کم نظر آ رہے تھے۔دریں اثناصدر مقامات سمیت دیگر کوشہ کنار میں تمام مساجد، امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں چراغاں کیا گیا۔
اس موقعہ پر جموں کشمیر کے معروف سماجی کارکن سید اعجاز کاشانی نےجاری ایک پیغام میں شب برات کی فضیلت، اہمیت اور عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس رات کی خصوصیات اور امتیازی اوصاف پر قرآن کریم اور احادیث مقدسہ کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے چھوٹے بڑے لغزشیں، گناہوں اور غلطیوں کا اعتراف کرے اور اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے والہانہ انداز میں رو رو کردعائیں مانگے تاکہ ہماری جملہ مسائل کا حل ہوسکے ۔سید اعجاز کاشانی نے کشمیری عوام کو آپسی بھائی چارے اور روایتی اتحاد کو قائم بنائے رکھنے کی تلقین کی اور اپنی زندگیوں میں قرآنی رنگ بھرنے پر زور دیا۔