سرینگر/’’کشمیر کا چپہ چپہ خونِ شہیداں سے رنگین ہے اور ہمیں یقین ہے شہداء کا یہ لہو رنگ لائے گا‘‘۔ بھیجئے گئے اپنے بیان میں حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے سوپور بمئی میں حزب المجاہدین کے دو سرفروشوں الطاف احمد ساکنہ براٹھ سوپور اور امیتاز احمد لون ساکنہ اُوسن کھوئی پٹن اور مژھل سیکٹر کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ساتھ ایک خونریز جھڑپ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے چار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ سوپور اورمژھل سیکٹر میں شہید ہونے والے مجاہدین کو بھارتی فوج نے ہتھیار ڈالنے کی دعوت دی تھی جو اِن سرفروشوں نے مسترد کردی۔ الطاف احمد اور امیتاز احمد گذشتہ دو سال سے حزب کے ساتھ وابستہ تھے اور دونوں مجاہدین نے بھارتی فوج کے خلاف متعدد کارروائیوں میں حصہ لیا۔
انہوں نے سر جھکانے کے بجائے سر کٹانے کو ترجیح دی اور اپنا قیمتی لہو تحریک آزادی پر قربان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو کشمیر میں ہزیمت کا سامناہے جس کا بھارتی فوجی قیادت بھی کئی بار اعراف کر چکی ہے۔ انہوں نے معصوم شہری کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔