آل سعود دین محمدی ؐ کو بدنام کر رہے ہیں:آیت اللہ نوری ہمدانی

تہران/عالم اسلام کے مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے سعودی عرب میں آیت اللہ نمر باقر النمر کو قتل کئے جانے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اہل سنت اور شیعہ مسلمان اس اندوہناک واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کریں گے۔ بہت سارے ممالک نے سعودی عرب سے اس بات کا مطالبہ کیا تھا کہ شیخ باقر النمر کو سزائے موت نہ دی جائے ۔آیت اللہ نوری ہمدانی نے سعودی حکومت کو منحرف مذہب کا پیروکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بوکوحرام، داعش اور دوسرے تکفیری اور دہشتگرد گروہوں کی حمایت کر کے یہ چاہتے ہیں اسلام کو بدنام کریں اور اسلام کو ایک شدت پسند دین کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کریں حالانکہ پیغمبر اسلام (ص) رحمت اللعالمین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آل سعود کی ڈکٹیٹر حکومت امریکہ اور صیہونی حکومت کی نوکر ہے اور ایسے منحرف مذہب و مسلک کا حامل ہونا مسلمانوں کے لئے افسوس کا باعث ہے۔ عالم اسلام کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں سنجیدہ غور و فکر کریں کہ انہیں کیا کرنا چاہئے۔