تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے سعودی عرب پر حکمراں آل سعود خاندان کے بھیانک جرائم اور ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کا سرانجام بھی شاہ ایران اور صدام معدوم جیسا ہوگا اللہ تعالی آل سعود کو شدید عذاب میں مبتلا کرےگا۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں نماز جمعہ کے لاکھوں افراد کے مجمع سے خطاب کر تے ہوئے خطیب آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ آل سعود کو خود عربستان کے عوام اقتدار سے ہٹائیں گے اور ان کا سرانجام بھی دوسرے ظالموں کی طرح ہوگا کیونکہ ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے سلسلے میں اللہ تعالی کا وعدہ ہے اور اللہ تعالی اپنے وعدے میں سچا ہے جن مظلوموں کا کوئی دفاع کرنے والا نہیں ان کا دفاع کرنے والا خود خدا وند متعال ہے اور ہم اسی لئے کہتے ہیں یمن کی غیر منصفانہ اور ظالمانہ جنگ میں یمنی عوام کی فتح یقینی ہے کیونکہ ان کا دفاع کرنے والا اللہ تعالی ہے۔