تہران/ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ شیخ حسن اختری نے کہا کہ سعودی عرب کے حامی؛ امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور مغربی ممالک یہ جان لیں کہ وہ کس جانور کی حمایت کر رہے ہیں۔ آل سعود کی حمایت کرنے والے جان لیں کہ وہ کس خونخوار کی پشت پناہی کر رہے ہیں؟’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ابنا نیوز ایجنسی‘‘ کے حوالے خبر دی ہے کہ عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ شیخ حسن اختری نے آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب کے بزرگ شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر کی شہادت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آل سعود نے اپنی سفاکیت کی تاریخ میں ایک اور جرم کو ثبت کر لیا ہے۔ ضروری ہے کہ بین الاقوامی تنظیمیں آل سعود کو پہچانیں کہ یہ حکومت کسی طرح کے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ کہ وہ روزانہ کتنے بے گناہوں کا یمن میں قتل عام کر رہے ہیں ان کے جرائم میں بجائے کمی کے دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ قتل عام جو سعودی حکومت گزشتہ دس مہینوں سے یمن میں انجام دے رہی ہے یا وہ قتل عام جو اس حکومت نے منیٰ میں انجام دیا یا پھر یہ سفاکیت جس کی یہ حکومت آج مرتکب ہوئی ہے ان سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ ان ستمکار اور خونخوار حکمرانوں کے اندر انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں اور نہ وہ کسی بین الاقوامی قانون کے قائل ہیں اور نہ ہی ان کے نزدیک کسی دوسرے کی کوئی اہمیت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یقیناًبے گناہوں کا خون سعودی بادشاہت کی نابودی کا باعث بنے گا اور اسے بدبختی اور تباہی کے ایسے دلدل میں پھنسائے گا کہ جہاں سے اس کے لئے نکلنا محال ہو گا۔