اسرائیل ایک ناجائز ریاست اور صیہونیت کا فلسطین میں کوئی مستقبل نہیں

حماس کے شعبے سیاسی کے سربراہ خالد مشعل

کولالمپور/10دسمبر2015/ اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب، ناجائز اور قابض ریاست ہے جس کا سرزمین فلسطین میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ ’’خالد شعل‘‘ نے کولالمپور میں ایک تقریب سے خطاب میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب، ناجائز اور قابض ریاست ہے جس کا سرزمین فلسطین میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم، یہودی آباد کاری، توسیع پسندی، فلسطینیوں کی اراضی پرناجائزقبضے اور مقدس مقامات کی کھلے عام بے حرمتی ایسے واقعات ہیں جن کی وجہ سے فلسطینیوں کو تحریک انتفاضہ پر مجبور ہونا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی روز مرہ کی بنیاد پرہونے والی بے حرمتی کے رد عمل میں فلسطینی قوم نے اپنی جانوں پر کھیل کر قبلہ اول کا دفاع کیا ہے اور فلسطینی عوام نے اپنی جانوں کا نذرانہ اور خون پیش کرکے مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی مذموم سازشیں ناکام بنا دی ہیں۔خالد مشعل نے کہا کہ قبلہ اول کے دفاع پر فلسطینی قوم کی نئی نسل ہی نہیں قربانیاں پیش کررہی ہے بلکہ آج فلسطینیوں کی تیسری نسل مقدسات کے دفاع کے لیے اپنا لہو بہا رہی ہے۔