زہ:: فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراه نے کہا هے که اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو مظلوم فلسطینیوں کا واحد حامی ہے ۔فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک کے سیاسی دفتر کے نائب سربراه’’ ابو مر ذوق ‘‘ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو مظلوم فلسطینی عوام کا واحد ہمدرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران وہ واحد ملک ہے جس نے فلسطینیوں پر ہو رہے ظلم کے خلاف ہمیشہ آ واز بلند کی ہے ۔ انہوں نے کہا دنیا کے دیگر ممالک جو اسلامی نظام کا ڈھنڈورا پیٹتے پھر تے ہیں نے کبھی بھی مظلوم فلسطینیوں کی مدد نہیں کی ہے ۔اس موقع پر انهوں نے کها که 2006 میں اسلامی جمهوریه ایران نے فلسطینی عوام کی بھرپور مدد کی تاریخ رقم کردی۔انہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کی حوالے سے اسلامی جمهوریه ایران کے کردار کی تعریف کرتے هوئے حماس سمیت فلسطینی مقا ومتی تنظیموں کو ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انهوں نے کها که فلسطینی مقا ومتی تنظیموں کی مضبوطی اور بیت المقدس کی آزادی عمل کی کامیابی کے حوالے سے ایران کا تعاون نهایت اهمیت رکھتاهے۔حماس رهنما نے اس بات پر زور دیا که افواہوں اور بے بنیاد مفروضوں سے ایران اور فلسطینی تنظیموں کے درمیان تعلقات هرگز متاثر نهیں هوں گے۔(نیوز نور)