اسلام اور مسلمین کے صفوں میں داعش کیلئے کوئی جگہ نہیں:جماعۃ الدعوۃ کراچی

کراچی:جماعۃ الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرکے حرمین شریفین کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کے داخلی معاملات پر تشدد آمیز ردعمل کے ذریعے اثر انداز ہونا درست اقدام نہیں ہے۔ مسلمانوں کی صفوں میں داعش کے تشدد آمیز نظریات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی کراچی میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ داعش اسلامی تعلیمات کا مسخ شدہ چہرہ پیش کر رہا ہےاور اسے عالم اسلام کا نمائندہ نہیں کہا جا سکتا،۔سوچے سمجھے منصوبے کے تحت داعش کے قیام سے مسلم ممالک میں انتشار کا ماحول پیدا کیا گیا۔ مسلمانوں کی صفوں میں داعش کے تشدد آمیز نظریات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہےاور مسلمانوں کی تکفیر بہت بڑا فتنہ ہے جس نے ہر دور میں عالم اسلام کو نقصان سے دوچار کیا ہے۔ داعش کے فتنے کا سدباب بھی عالم اسلام کے اتحاد میں پنہاں ہے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ سعودی عرب سرزمین حرمین شریفین کی نسبت سے عالم اسلام کا مرکز تصور کیا جاتا ہے۔