امریکہ کیوبا پر ناجائز اقتصادی محاصرہ ختم کریں:امریکی تجزیہ نگار نوم چومسکی

واشنگٹن/نیوزنور/ عالمی شہرت یافتہ امریکی سیاسی تجزیہ نگار وماہرلسانیات ’’نوم چومسکی ‘‘نے واشنگٹن سے کیوبا کی سرزمین پر گانتانومو کا فوجی قبضہ اوراقتصادی محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔اوبامہ کے نام ایک خط کہ جس پر دیگر نامور شخصیات وتنظیم نے دستخط کئے ہیں میں کیوباپر امریکی اقتصادی محاصرے کی تنقید کرتے ہوئےکہاکہ اس محاصرے سے کیوبا کی عوام کو 1960 ءسے2014 ءتک 117 ارب ڈالر کا نقصان ہواہے ۔نوم چومسکی نےلکھاہےکہ کیوباپر محاصرے سے نہ صرف اس ملک کو نقصان بلکہ امریکہ کوبھی ہواہے ۔امریکی چیمبرآف کامرس جو کیوبا پرسے اقتصادی محاصرہ ختم کرنے کاحامی ہے کے اعدادوشمار کے مطابق کیوبا پر 54 سالوں کی پابندیوں کے سبب خود امریکہ کو سالانہ 3.6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔اس خط میں نوم چومسکی سمیت دیگر دانشوروں نے گذشتہ 113 سالوں سے کیوباکی سرزمین پر غیر قانونی طورپر فوجی بیس برقراررکھنے پر واشنگٹن کی تنقید کرتے ہوئے امریکی حکام سےمطالبہ کیاکہ وہ گانتا نامو کو کیوباکو دوبارہ حوالہ کرنے کیلئے ٹائم ٹیبل مقررکریں ۔نوم چومسکی کے مطابق کیوبا کے تئیں امریکی خارجہ پالیسی میں تبدیلی لاطینی امریکہ میں گذشتہ سالوں سے رونما ہورہی تبدیلوں کا نتیجہ ہے جس کے نتیجے میں واشنگٹن اس خطے میں مزید تنہا پڑگیا کہ جس سے امریکہ کیوبا کے تئیں اپنے پالیسی تبدیل کرنےپر مجبورہوگیا ۔