تھران:شہر اصفہان میں قرآنی سرگرمیوں میں مشغول خواتین نے آیت اللہ ناصری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ ناصری کے وعظ و نصیحت سے بھی استفادہ کیا۔
انہوں نے کہا حقوق اللہ اور حقوق النبی کی رعایت کرکے انسان بلند مقامات حاصل کرسکتا ہے اور انسان کی عظمت اس کے قول و فعل اور عمل سے ظاہر ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہم نے اب تک قرآن کریم کو نہیں سمجھا اور قرآن کریم کو صرف اہل بیت(ع) نے سمجھا ہے۔
انہوں نے کہا قرآن کریم کے ہر حرف کے 70 بطون ہیں ہمیں یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ قرآن کریم کی بعض سورتوں کی ابتدا میں حروف مقطعہ کیا ہیں۔
آیت اللہ ناصری نے کہا دینی طلاب اور مبلغین کو قرآن کریم سے مانوس ہونا چاہئے اور قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے۔