تہران/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اہلسنت عالم دین نے کہاہے کہ ایرانی اتحاد کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین اورشہرپاوہ کے امام جمعہ ’’ماموستا ملا قدرقادری ‘‘نے ایرانی عوام کے درمیان یکجہتی ،بھائی چارے اوراتحاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اتحاد ویکجہتی کا ایک ایسا مظہر ہے جسکی مثال دنیا میں کہیں اورنہیں ملتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں شیعہ وسنی اوردوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان اتحاد واتفاق حقیقت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی کاوشوں اورعظیم قیادت کاپھل ہے۔ ایرانی عوام میں اتحاد ویکجہتی اسلامی نظام بلندپایہ مذہبی رہنماوں کی بدولت عروج پر ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اتحاد اوربھائی چارے کاایک ایسانمونہ ہیں جوکسی بھی دشمن کا دندان شکن جواب دے سکتی ہے۔
انہوں نے اربعین پر کربلا میں شیعہ اورسنی مسلمانوں کے اجتماع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ عظیم اجتماع امت مسلمہ کے بیدار ذہنوں اورشعور کا ایک مظہر ہے۔
بدنام زمانہ تکفیری دہشتگردگروہ داعش کی حرکات اورجرائم کواسلامی اصولوں کے منافی قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ تکفیری دہشتگردگروہ اپنے مذموم جرائم کا ارتکاب کرنے اور انہیں پھیلانے کیلئے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جسے خبرداررہنے کی ضرورت ہے۔