ایران کو اُمت مسلمہ کے مستقبل کی فکر لاحق ہے:علی لاریجانی

تہران:مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ خطے کے بارے میں ایران کی سوچ حاسدانہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ، اسلامی ملکوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی محسوس کرتا ہے اور اسے امت مسلمہ کے مستقبل کی فکر لاحق ہے۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں دفاع مقدس کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی کےایران کے اسپیکر نے کہا کہ آل سعود حکومت کو خطے کے بارے میں اپنی سوچ کی اصلاح کرنا چاہیے۔ آل سعود شام میں دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں جبکہ اس نے یمن کے بینادی ڈھانچے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ آل سعود حکومت اپنے اقدامات کے ذریعے مسلمانوں کی طاقت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان ملک اپنی پوری توانائی دوسرے مسلمان ملک کو تباہ و برباد کرنے پر صرف کر دے، تو اس سے صرف صیہونی حکومت کو فائدہ پہنچے گا۔