کراچی:جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید معصوم نقوی نے کہا ہے کہ ایران نے اتحاد امت کو ہمیشہ فروغ دیا اور کبھی کسی فرقے کی دل آزاری نہیں کی۔ جے یو پی کے وفد کے حالیہ دورہ ایران کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے ایسے تعلیمی ادارے اور مدارس بھی تشکیل دے دیئے ہیں جہاں تمام مکاتب فکر کے طلبا کو ان کی فقہ کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے اور گارنٹی دی جاتی ہے کہ وہ جس فقہ سے تعلق رکھتے ہوں گے تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی ویسے ہی اپنے وطن کو واپس لوٹیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایسا اقدام ہے جسے اہل سنت تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔لاہور میں جمعیت کے سیکریٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان کے اہلسنت عالم پیر سید معصوم نقوی نے کہا کہ ایران کے دو ٹوک موقف نے امت مسلمہ کا ہمیشہ سر فخر سے بلند رکھا اور عالمی سطح پر ہونیوالے حادثات میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔