منامہ/بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن زینب الخواجہ کو ان کے شیر خوار بچے کے ساتھ ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق زینب الخواجہ کو شیر خوار بچے کے ساتھ پیر کے روز ان کے گھر سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔انہیں اس سے پہلے بھی کئی بار گرفتار کیا جا چکا ہے اور بحرین کی نمائشی عدالتوں نے انہیں قید اور جرمانے کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔زینب الخواجہ کو سن دو ہزار چودہ میں جیل کے ایک ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے اور سرکاری اہلکار کی توہین کے الزام میں نو ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔انہیں صرف بحرینی حکومت کی مخالفت کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔