منامہ/بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے پولیس تشدد کے نتیجے میں شہید ہونے والے نوجوان کے جلوس جنازہ پر حملہ کر دیا۔
پولیس کی حراست کے دوران تشدد اور ایذا رسانی کے نتیجے میں شہید ہونے والے نوجوان کے جلوس جناز میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور کرزکان شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا۔ جلوس جنازہ میں شریک لوگ شاہی حکومت کے خاتمے اور جمہوریت کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے شہید ہونے والے نوجوان کے قاتل پولیس اہلکاروں کے خلاف قصاص کا مطالبہ بھی کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے جلوس جنازہ میں شریک پرامن لوگوں پر حملہ کر دیا اور انہیں زبردست تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد جلوس جنازہ میں شریک لوگوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں جو تا دیر جاری رہیں۔ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام خاندانی آمریت کے بجائے جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بحرین کی شاہی حکومت، سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر ملک میں جاری عوامی تحریک کو طاقت کے زور پر کچلنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے دوران درجنوں افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔